بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیرداخلہ اوربی جے پی کے سینئرلیڈرامت شاہ نے آسام کے گوہاٹی میں منگل کوایک پریس کانفرنس کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے معاملے پرکانگریس پرحملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ یہ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی ملک کی ماں بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی بے عزتی اورتوہین کوقبول نہیں کیا جاسکتا۔ مگرکرناٹک میں حکومت کس کی ہے؟ کانگریس حکومت نے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی ہے؟ پرینکا گاندھی اپنی حکومت سے سوال پوچھیں کہ کارروائی کیوں نہیں کی؟ جے ڈی ایس ان پرآج میٹنگ کرکے سخت قدم اٹھائے۔ دراصل، گھریلوخادمہ نے جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پرجول ریونّا کے کئی مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئے ہیں۔ مبینہ فحش ویڈیو معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی تشکیل کرے گی۔
وہیں، انہوں نے ریزرویشن کوختم کرنے کے کانگریس کے الزامات کواسے حقائق سے دوراوربے بنیاد قراردیا گیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اوراس کی اتحادی پارٹیاں مل کر100 سیٹوں کے آگے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑے یقین کے ساتھ عوام کے آشیرواد اورحمایت سے 400 پارکے ہمارے ہدف کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ آسام، بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ وغیرہ سبھی ریاستوں میں ہمیں بہت بڑی انتخابی کامیابی مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی ہندوستان میں بھی بی جے پی کوبہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ کچھ دن سے کانگریس نے ہمارے 400 پار کے ہدف کو ٹوئٹ کرنا شروع کیا ہے۔ وہ (کانگریس) تشہیرکررہے ہیں کہ بی جے پی 400 پار کرنے کے بعد آئین بدل دے گی اورریزرویشن کو ختم کر دے گی۔ یہ دونوں چیزیں بے بنیاد اورحقیقت سے دور ہیں۔
بی جے پی ایس سی/ایس ٹی اور اوبی سی ریزرویشن کی حامی: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ کانگریس جھوٹ پھیلا کرعوام کے درمیان یہ خوف پیدا کرنا چاہتی ہے۔ میں ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بی جے پی ایس سی/ایس ٹی اوراوبی سی کے ریزرویشن کی حامی ہے اور ہمیشہ اس کے سرپرست کے طور پراپنا کردار نبھائے گی۔ ایس سی/ایس ٹی اور اوبی سی کے ریزرویشن پرکسی سیاسی پارٹی میں اگرڈاکہ ڈالا ہے، تو وہ کانگریس پارٹی نے ڈالا ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا، جس کے سبب اوبی سی کا ریزرویشن کاٹا۔ اس کے بعد کرناٹک میں انہوں نے راتوں رات بغیر کسی سروے، پچھڑا پن طے کئے بغیرتمام مسلمانوں کو اوبی سی کٹیگری میں ڈال کران کے لئے 4 فیصد کا کوٹہ ریزروکردیا، اس سے بھی پسماندہ طبقے کا ریزرویشن کٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واضح طور پر مانتی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیرآئینی ہے اورجب بھی ان ریاستوں میں ہمارے پاس اختیارہوگا، ہم مذہب کی بنیاد پر دیئے گئے ریزرویشن کو ختم کرکے ایس سی/ایس ٹی اوراوبی سی انصاف دلانے کا کام کریں گے۔
فرضی ویڈیو بناکرغلط تشہیر کررہی ہے کانگریس: امت شاہ
امت شاہ نے فرضی ویڈیو سے متعلق کہا کہ کانگریس فرضی ویڈیو بناکرغلط تشہیرکررہی ہے۔ ان کے وزیراعلیٰ، وزیراس کو ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ یہ ان کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کو ظاہرکرتا ہے۔ راہل گاندھی جب سے کانگریس کو لیڈ کررہے ہیں، تب سے سیاست کو نیچے لے جانے کا کام کررہے ہیں۔ فرضی ویڈیو سے فرضی بات تشہیرکرکے اپنا فائدہ لینا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی کے انتخابی منشورکوتوڑ مروڑکرپیش کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…