قومی

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے پنڈت موہن مالویہ کی برسی پر نے انہیں کیا یاد، کہا ’ان کی زندگی قوم کی خدمت کے لیے تحریک کا ذریعہ

نئی دہلی: بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی برسی کے موقع پر پورا ملک انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں یاد کیا اور عقیدت کے ساتھ خراج پیش کیا۔امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنڈت مدن موہن مالویہ نے ہمیشہ تعلیم کو ملک کی ترقی اور سماج کی بہتری کی سب سے مضبوط بنیاد قرار دیا۔ کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) قائم کرکے انہوں نے ایک ایسی منفرد روایت کی بنیاد رکھی، جہاں قدیم ہندوستانی اقدار اور جدید سائنس و علم ایک ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے، چھوا چھوت کا خاتمہ کرنے، کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور مادری زبان ہندی کو عزت دلانے میں مالویہ جی کا تعاون تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی پوری زندگی ہم سب کو بے لوث قومی خدمت اور سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے کی تحریک دیتی ہے۔

تعلیم، صحافت اور آزادی کی جدوجہد کے اہم رہنما تھے مالویہ جی

پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے اہم رہنما، ماہر قانون اور بے باک صحافی بھی تھے۔ 25 دسمبر 1861 کو پریاگ راج میں پیدا ہونے والے مالویہ جی نے ہی ’ستیہ میو جیتے‘ کے نعرے کو ملک بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سال 1916 میں انہوں نے عوام سے چندہ جمع کرکے ایشیا کی بڑی رہائشی جامعات میں شمار ہونے والی کاشی ہندو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ یہ یونیورسٹی آج بھی لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازا تھا۔ آج بھی ان کے نظریات اور تعلیمات ہندوستانیوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Los Angeles Mayor-Elect Nithya Raman: نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ہندوستانی نژاد میئر، نتیا رمن لیں گی عہدے کا حلف

امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…

2 hours ago

Ghaziabad Fire: غازی آباد میں ہینڈل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پایا قابو، بڑا حادثہ ٹلا

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو فیکٹری کے آس پاس موجود دیگر…

2 hours ago