قومی

Amit Shah pays tribute to Pingali Venkayya: وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی پرچم ’’ترنگا‘‘ کے ڈیزائنر پنگلی وینکیا کو ان کی جینتی پر کیا یاد، پیش کیا خراجِ عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج آزادی کی جدوجہد کے ممتاز لیڈر اور ترنگے کے ڈیزائنر پنگلی وینکیا جی کو ان کی جینتی (یوم پیدائش) پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وینکیا جی کی قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں ’’ایک لاجواب محب وطن اور باصلاحیت شخصیت‘‘ قرار دیا۔

امت شاہ نے لکھا کہ ’’ہماری تحریک آزادی کی عظیم شخصیت پنگلی وینکیا جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ ایک لاجواب محب وطن اور باصلاحیت وینکیا جی نے برطانوی جھنڈے کے سامنے جھکنے سے انکار کرکے اور ہمارا اپنا ترنگا ڈیزائن کرکے ہندوستانی ہونے کے فخر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔‘‘

پی ایم مودی نے بھی پیش کیا خراج

دریں اثنا آج پی ایم مودی نے بھی پنگلی وینکیا جی کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پنگلی وینکیا جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انھیں ’’ترنگا‘‘ کی تخلیق میں ان کے کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جو کہ ہمارا فخر ہے! ہمیشہ کی طرح آئیے ’ہر گھر ترنگا‘ تحریک کو مضبوط کریں اور ترنگا لہرائیں۔ اپنی سیلفی یا تصاویر harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔‘‘

واضح رہے کہ پنگلی وینکیا جی کا شمار اُن قومی ہیروز میں ہوتا ہے جنھوں نے آزادی سے قبل ہندوستانی عوام میں ایک متحدہ شناخت پیدا کرنے کے لیے قومی پرچم کا خاکہ تیار کیا۔ 1921 میں کانگریس کے اجلاس میں مہاتما گاندھی کے سامنے پیش کیا گیا ان کا ڈیزائن بعد میں ہندوستان کے قومی پرچم کی بنیاد بنا۔ پنگلی وینکیا جی کی شخصیت نہ صرف قومی پرچم کے حوالے سے اہم ہے بلکہ وہ ایک ماہر لسانیات، محقق، زمیندار اور سادہ طرزِ زندگی کے حامل انسان تھے۔ ان کی خدمات کو قومی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت وقت کی اہم مانگ ہے، تاکہ ان کی قربانیوں اور ورثے کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago