قومی

Amit Shah on ‘Mission Assam’: امت شاہ مشن آشام، گوہاٹی کے بعد آج سونیت پور اور نلباڑی میں بڑی ریلیاں،جانئے آج کے پروگرام کی تفصیلات

نئی دہلی :آسام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی تیاریوں اور مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر آسام پہنچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) 90 سے زائد نشستیں جیت کر ریاست میں بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنائے گا۔ہفتہ کو گوہاٹی میں شاندار روڈ شو کے ذریعے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے بعد، آج امت شاہ ریاست میں دو بڑی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

سونیت پور اور نلباڑی میں انتخابی ریلیاں

اتوار کو امت شاہ کی آسام میں بھرپور انتخابی مہم جاری رہے گی۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے سینئر رہنما نتن نوین بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

آج کے پروگرام کی تفصیل

سونیت پور میں پہلی ریلی

امت شاہ صبح 11:30 بجے ڈھیکیاجولی اسمبلی حلقہ کے تحت سونیت پور کے فٹبال گراؤنڈ میں عوامی جلسہ کریں گے۔

نلباڑی میں دوسری ریلی

اس کے بعد دوپہر 12:45 بجے وہ تیہو اسمبلی حلقہ پہنچیں گے، جہاں نلباڑی کے چماتا ایچ ایس اسکول گراؤنڈ میں دوسری ریلی ہوگی۔

اس سے پہلے ہفتہ کی شام گوہاٹی پہنچنے کے بعد امت شاہ نے اپنے دو روزہ دورے کا آغاز ایک بڑے روڈ شو سے کیا تھا۔ کھلی ایس یو وی میں سوار وزیر داخلہ کو دیکھنے کے لیے سڑک کے دونوں جانب لوگوں کا ہجوم امڈ آیا تھا۔ یہ میگا روڈ شو آریہ ودیاپیٹھ کالج گراؤنڈ سے شروع ہو کر اے کے آزاد روڈ سے ہوتے ہوئے نیپالی مندر پوائنٹ پر ختم ہوا۔ اس دوران تقریباً دو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔

روڈ شو کے دوران امت شاہ نے ہمنت بسوا سرما (جلکوباری)، وجے کمار گپتا (گوہاٹی سینٹرل)، ڈپلو رنجن شرما (نیو گوہاٹی)، پردیوت بوردولوئی (دسپُر) اور آسام گن پریشد (AGP) کے امیدوار تپن داس (دیموریا) کے حق میں ووٹ مانگے۔روڈ شو کے دوران وزیر اعلیٰ سرما کے علاوہ دیگر تمام امیدوار اور آسام بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ ساکیا بھی امت شاہ کے ساتھ موجود رہے۔

بھارت ایکسریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

1 hour ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

1 hour ago

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

2 hours ago