مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ان افسروں سے ملاقات کی ہے، جنھوں نے ملک بھر میں نکسلزم کے خلاف حالیہ کامیاب آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ان افسران کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ہمت، اسٹریٹجک مہارت اور لگن کی بھی تعریف کی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی چھتیس کا دورہ گڑھ کرتے ہوئے ان آپریشنز میں شامل فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں اس ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’حال ہی میں، میں نے نکسلزم کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والے افسران سے ملاقات کی اور ان آپریشنز کی تاریخی کامیابی پر انھیں مبارکباد دی۔ میں ان فوجیوں سے ملنے کے لیے بھی بے تاب ہوں جنھوں نے اپنی بہادری سے ان کارروائیوں کو کامیاب بنایا اور جلد ہی چھتیس گڑھ کا دورہ کرکے ان سے ملاقات کروں گا۔ مودی حکومت ہندوستان کو نکسل ازم کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
کیوں اہم ہے امت شاہ کا یہ قدم؟
وزیر داخلہ کی مذکورہ افسران سے یہ ملاقات اس لیے اہم ہے کہ حالیہ مہینوں میں نکسل سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کئی کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں، جن میں بہت سے مطلوب اور اہم نکسلی یا تو مارے گئے ہیں یا گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ حکومت کی ان کارروائیوں نے نہ صرف نکسل نیٹ ورک کو کمزور کیا ہے بلکہ مقامی لوگوں میں سیکورٹی اور اعتماد کا ماحول بھی پیدا کیا ہے۔
حکومت کا ماننا ہے کہ نکسل ازم ترقی اور جمہوریت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس میں سلامتی، ترقی اور عوامی شراکت کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس درمیان وزیر داخلہ امت شاہ کے اس قدم سے نکسل متاثرہ ریاستوں میں تعینات سیکورٹی فورسز اور جوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…
گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی کے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال…
سی جے پی کے احتجاج کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے جن پتھ،…
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی…