قومی

Ambabai Temple development: وزیرداخلہ امت شاہ نے کولہاپور میں امبابائی مندر ترقیاتی منصوبے کا رکھا سنگ بنیاد

کولہاپور: : مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے مشہور کر ویر نواسنی امبابائی (مہالکشمی) مندر کے ترقیاتی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریباً 1,500 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس اہم منصوبے کے تحت مندر کے احاطے میں نئے پردکشنا راستے (پردکشنا پتھ) کی تعمیر، خاندانی دیوتاؤں کے مندروں کے تحفظ اور ان کی مرمت و بحالی کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس موقع پر امت شاہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ بھی تقریب میں شریک

سنگِ بنیاد کی تقریب میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی شریک ہوئے۔ تینوں رہنماؤں نے امبابائی مندر میں ماتا مہالکشمی کے درشن کیے اور خصوصی پوجا ادا کی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر کے احاطے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔

’ترقی بھی، وراثت بھی‘ کے وژن کا ذکر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کی مقدس سرزمین اور ماتا امبابائی کے دھام کولہاپور میں ایک تاریخی کام کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ وہی کر ویر نگری ہے جہاں ماتا امبابائی صدیوں سے جلوہ افروز ہیں۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مندر کی مرمت، بحالی اور شاندار کوریڈور کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سے کولہاپور، مہاراشٹر اور پورے ملک میں ماتا امبابائی کے کروڑوں عقیدت مندوں میں خوشی، جوش اور عقیدت کی فضا پیدا ہوئی ہے۔‘‘

سیاحت اور مذہبی شناخت کو ملے گا فروغ

 امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران ملک نے ترقی اور ثقافتی وراثت کے تحفظ کا ایک منفرد امتزاج دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میں ماتا امبابائی کی مقدس سرزمین سے مہاراشٹر کے عوام سے مخاطب ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافتی اور مذہبی وراثت کو بھی نئی شناخت ملی ہے۔‘‘ امبابائی مندر ترقیاتی منصوبے کو کولہاپور کی مذہبی، ثقافتی اور سیاحتی شناخت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو متاثرکیا، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

31 minutes ago

Gandhi Jayanti Meaning: گاندھی ہونے کا مطلب 1920 میں واپس جانا نہیں، 2027 کے چیلنجز کا اخلاقی حوصلے سے سامنا کرنا ہے

گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…

42 minutes ago

Putin Praises PM Modi: پی ایم مودی کے امن کے منصوبے کے پوتن بھی ہوئے معترف، کہا- یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس اچھا منصوبہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی…

2 hours ago