قومی

Amit Shah laid foundation of Janki Mata Temple: وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے سیتامرٹھی میں رکھا ’’جانکی ماتا مندر‘‘ کی از سرِ نو تعمیر کا سنگِ بنیاد، عوام سے کیا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج بہار کے سیتامڑھی میں پُنورا دھام میں جانکی ماتا مندر کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جمعرات کے روز ہی اپنے اس دورے کی خبر دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پوسٹ کیا تھا کہ ’’کل پورے ملک کے لیے ایک انتہائی مبارک اور خوشی کا دن ہے۔ اور خاص طور پر متھلانچل کے لیے، جہاں مقدس پنورا دھام مندر اور اس کے احاطے کے جامع ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد سیتامڑھی میں ماں سیتا کی جائے پیدائش پر رکھا جائے گا۔‘‘

انھوں نے مزید بتایا تھا کہ ’’اس کے علاوہ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے سیتامڑھی-دہلی امرت بھارت ٹرین کو منظوری دی ہے، جس کا افتتاح کل کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ پنورا دھام، جسے ماں جانکی جنم بھومی مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بڑے پیمانے پر رام کی اہلیہ سیتا کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ نے آج اسی ماں جانکی مندر کی از سرِ نو تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انھوں نے عوام سے بھی خطاب کیا اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی کے لیے پی ایم مودی اور حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ مودی جی نے ایودھیا میں رام مندر بنوایا، پھر کاشی کاریڈور بنوایا اور اب یہاں ماں سیتا کا مندر بھی انھیں کی کوششوں سے از سرِ نو تعمیر ہو رہا ہے۔ اس دوران امت شاہ نے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہم نے ملک کی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے لالو یادو اور ان کی پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپریشن سندور پر سوال اٹھا نے والے لوگ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

40 minutes ago