قومی

یدیورپا نے سیاست میں 50 سال  کر لیے مکمل ، امت شاہ نے ‘ابھیمانوتسو’ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ کی تعریف

نئی دہلی: کرناٹک کی سیاست میں گزشتہ روز ایک تاریخی لمحہ دیکھنے کو ملا، جب سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور لیڈر بی ایس یدی یورپا کی عوامی خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب “بی ایس وائی ابھیمانوتسو” کا انعقاد کیا گیا۔ ریاست کے ضلع چترادرگہ میں منعقد اس شاندار پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خصوصی طور پر شریک ہوئے اور یدی یورپا کی نصف صدی پر محیط سیاسی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران امت شاہ نے بی ایس یدی یورپا کو شال اور یادگاری نشان پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یدی یورپا نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے زیادہ کرناٹک اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ امت شاہ کے مطابق یدی یورپا نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کی بنیاد مضبوط کرنے والےلیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یدی یورپا کی زندگی صرف سیاست تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی داستان ہے۔ امت شاہ نے یاد دلایا کہ یدی یورپا نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے سے کیا تھا اور بعد میں اپنی محنت، تنظیمی صلاحیت اور عوامی رابطے کے ذریعے جنوبی ہند میں بی جے پی کو نئی شناخت دلائی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر یدی یورپا نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی تاریخی فیصلے کیے، جنہیں آج بھی مثال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق بی ایس یدی یورپا کی سیاسی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

چترادرگہ میں منعقد اس تقریب کی شان و شوکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لاکھوں کارکنان اور عام لوگ اپنے محبوب رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ پورا شہر جھنڈوں، بینروں اور خیر مقدمی پوسٹروں سے سجایا گیا تھا۔ بی ایس یدی یورپا کے حامی انہیں محبت سے “راجا ہُلی” یعنی شیر کے لقب سے پکارتے ہیں، اور تقریب میں موجود جوش و خروش اس بات کا ثبوت تھا کہ آج بھی عوام کے دلوں میں ان کا مقام انتہائی بلند ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یدی یورپا نے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے 50 سالہ سیاسی سفر کا جشن صرف ایک تقریب نہیں بلکہ پارٹی کارکنوں کے لیے فخر اور جذبے کا اظہار بن گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

DUSU انتخابات: DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

31 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

3 hours ago