قومی

Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ برادری اور پوری انسانیت کو دی مبارکباد، جانئے کیا ہے پرکاش پرو کی تاریخی اہمیت؟

نئی دہلی:  سکھ مذہب کے مقدس اور تاریخی تہوار سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقع پر آج ملک اور بیرون ملک کے گردواروں میں خاص رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس مقدس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے سکھ برادری اور پوری انسانیت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہندی اور پنجابی دونوں زبانوں میں پیغام شیئر کرتے ہوئے سری گرو گرنتھ صاحب جی کی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

لم، سچائی اور اصولوں سے زندگی کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے

اپنے پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کی سبھی کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ سری گرو گرنتھ صاحب جی کو ’گرو‘ کا درجہ دے کر سری گرو گوبند سنگھ جی نے یہ پیغام دیا کہ زندگی کی حقیقی رہنمائی علم، سچائی اور اصولوں سے ہوتی ہے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ اس مقدس گرنتھ میں سیوا، قربانی، مساوات، رحم دلی اور انسانیت کی ایسی قیمتی تعلیمات موجود ہیں، جو ہمیشہ معاشرے کو فلاحِ انسانیت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

کیا ہے پرکاش پرو کی تاریخی اہمیت؟

سری گرو گرنتھ صاحب جی کا پرکاش پرو سال 1604 میں امرتسر کے گولڈن ٹیمپل یعنی سری ہرمندر صاحب میں ’آدی گرنتھ‘ کے پہلے پرکاش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پانچویں سکھ گرو سری گرو ارجن دیو جی نے مختلف گروؤں، سنتوں اور بھگتوں کی بانی کو جمع کرکے آدی گرنتھ کی تدوین کی تھی۔اس کے بعد دسویں گرو سری گرو گوبند سنگھ جی نے اس میں گرو تیغ بہادر جی کی بانی شامل کرکے اسے حتمی شکل دی۔ سال 1708 میں ناندیڑ میں اسے ابدی گرو قرار دیا گیا۔ اسی وقت سے سکھ برادری سری گرو گرنتھ صاحب جی کو زندہ گرو کے طور پر مانتی ہے۔’’آگیا بھی اکال کی، تب ہی چلایا پنتھ، سب سکھن کو حکم ہے، گرو مانیو گرنتھ‘‘—یہ تاریخی اعلان آج بھی ہر سکھ کے دل میں گونجتا ہے۔

انسانیت کے لیے آج بھی اہم ہیں گرو صاحب کی تعلیمات

امت شاہ کے پیغام میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا ہے کہ سری گرو گرنتھ صاحب جی کی تعلیمات کسی ایک برادری تک محدود نہیں ہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔موجودہ دور میں بھی سیوا، لنگر کی روایت اور بھائی چارے جیسے اقدار ہندوستان جیسے متنوع ملک میں سماجی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گرو صاحب کی تعلیمات انسانوں کو مساوات، خدمت اور باہمی احترام کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس  اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

9 hours ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

10 hours ago