نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (AAP) نے جمعہ کے روز دعوی کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک سازش کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے ایک نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ جب پہلی بار سمن بھیجا گیا تھا تب سے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ارادہ کیجریوال کو گرفتار کرنے کا تھا۔
آتشی نے کہا، “جس دن سے کیجریوال کو ای ڈی کے سمن ملنا شروع ہوئے، عام آدمی پارٹی نے کُھلےعام کہا ہے کہ یہ انہیں گرفتار کرنے کی سازش ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ کے بیان سے صاف ہو گیا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی کی ای ڈی کی جانچ کا مقصد عام آدمی پارٹی اور ہمارے لیڈروں کو پریشان کرنا ہے۔
دہلی کے وزیر نے کہا کہ یہ ای ڈی کے سمن نہیں ہیں بلکہ ’’بی جے پی کے سمن‘‘ ہیں۔ آتشی نے کہا، “بی جے پی کے ترجمان تب کہتے تھے کہ ای ڈی ایک آزاد تحقیقاتی ایجنسی ہے اور ان کا سمن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کجریوال سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ اس کی 10 سال کی غلط حکمرانی کو بے نقاب کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل انجان کا انتقال ، ایک ماہ سے اسپتال میں تھے زیر علاج
آتشی نے کہا، “امت شاہ نے خود کہا تھا کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت اور اس کی ای ڈی کا ارادہ اروند کیجریوال کو پہلے دن سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنا تھا۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ نے کہا کہ سمن کیجریوال کو طلب کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا ایک بہانہ تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…