قومی

Amit Shah hails all-Indian final in Women’s Chess World Cup 2025: خواتین کے شطرنج ورلڈ کپ 2025 کے آل انڈین فائنل پر امت شاہ کا اظہارِ مسرت، کہا: بھارت کے لیے فخر کا دن

کونیرو ہمپی اور دیویا دیش مکھ 26 جولائی کو شروع ہونے والے ویمنز شطرنج ورلڈ کپ کے فائنل میں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں پہنچنے والی دونوں خواتین کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں ہندوستان کی ترقی کو اجاگر کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امت شاہ نے لکھا کہ ’’بھارت کے لیے بے پناہ فخر کا دن! ہمارے ملک کی دو بہترین دیویا دیش مکھ اور ہمپی کونیرو آج 2025 FIDE ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ نتیجہ کوئی بھی ہو بھارت پہلے ہی جیت چکا ہے۔ دونوں چیمپئنز نے پورے ٹورنامنٹ میں جس عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انھیں فائنل میں جگہ دلوائی ہے۔ ان دونوں کو نیک تمنائیں اور میری دعا ہے کہ یہ میچ شطرنج میں ہندوستانی کمال کا جشن بن جائے۔‘‘

واضح رہے کہ فائنل میچ میں دو کلاسیکی گیم ہوں گے، جو ہفتہ اور اتوار (26-27 جولائی) کو شیڈول ہیں۔ اگر اسکور برابر رہے تو ٹائی بریک پیر یعنی 28 جولائی کو ہوگا۔ دیویا دیشمکھ نے گیم 2 میں شاندار کارکردگی کے ساتھ سیمی فائنل میں چین کی سابق عالمی چیمپئن زونگی ٹین کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کی ہے۔ وہیں ہمپی کونیرو نے جمعرات کو ڈرامائی ٹائی بریکر میں چین کی ٹنگجی لی کو 3-3 کے تعطل کے بعد بلٹز میں شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

شارجہ کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 22 ہندوستانی تھے سوار، تمام بھارتی ملاح محفوظ ،سمندری تجارت کی حفاظت کیوں اہم ہے؟

سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…

1 second ago

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

10 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

11 hours ago