ملک بھر میں آج گنیش چترتھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ گھروں، مندروں اور سڑکوں پر گنیش جی کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ، وزیراعظم، وزیرداخلہ، وزیردفاع سمیت کئی رہنماؤں نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گنیش چتھرتھی کے موقع پر اپنی نیک تمنائیں پیش کیں اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرارتھنا کی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’گنیش چتھرتھی کے پُرنور تہوار پر سب کو دلی مبارکباد۔ میں گنپتی بپّا سے کامنا کرتا ہوں کہ سب کی زندگی میں خوشیاں اور خوشحالی آئیں۔‘‘
صدر دروپدی مرمو کی نیک خواہشات
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: ملک اور بیرونِ ملک قیام کرنے والے تمام بھارتیوں کو گنیش چترتھی کی دلی مبارکباد، یہ تہوار بھگوان شری گنیش جی کے جنم دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جو عقل و فہم کے دیوتا ہیں۔ میں پراتھنا کرتی ہوں کہ رکاوٹوں کو دور کرنے والے بھگوان گنیش سبھی کی زندگی اور قوم کی ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔ گنپتی بپّا موریا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سبھی کو گنیش چترتھی کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےبھی دیا پیغام
راجناتھ سنگھ نے کہا: گنیش چترتھی کے پاون موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد، وِگنہ ہرتا بھگوان گنیش جی ہم سب کی زندگی میں خوشحالی، امن اور ترقی لے کر آئیں۔ ان کی کرپا سے بھارت ہم آہنگی اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھتا رہے۔ گنپتی بپّا موریا۔۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…
وزیر خزانہ نے ستمبر 2025 میں نافذ کیے گئے شرحوں کو معقول بنانے کے عمل…
سوئس صدر پارمیلن نے کہا کہ ان کا ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم…
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال…
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…
گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…