قومی

Amit Shah on 50th anniversary of Sikkim: وزیر داخلہ امت شاہ نے سکّم کی 50ویں سالگرہ پر ریاست کے لوگوں کی دی مبارکباد، کہا-سکّم نے قائم کیا ہے ترقی کا نیا معیار

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر سکّم کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں امت شاہ نے کاشتکاری اور سیاحت میں ریاست کی کامیابیوں کی تعریف کی اور اسے بہترین کارکردگی کا معیار قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امت شاہ نے لکھا ’’سکّم ڈے کے موقع پر سکّم کی بہنوں اور بھائیوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گھرے سکّم نے اپنے لوگوں کی محنت اور مہمان نوازی سے نامیاتی زراعت اور سیاحت میں بہترین کارکردگی کے معیارات قائم کیے ہیں۔ میں ریاست کی مسلسل خوش حالی کی دعا گو ہوں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے بھی دی مبارکباد

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سکّم کے لوگوں کو بھی اس خاص موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سکّم کو ’’پر سکون‘‘ خوبصورتی کا مقام بتایا، جس نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا ’’سکّم کے لوگوں کو ان کے یوم ریاست پر پرتپاک مبارکباد!‘‘

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ ’’اس ​​سال یہ دن اور بھی خاص ہے کیوں کہ ہم سکّم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں! سکّم پرسکون خوب صورتی، بھرپور ثقافتی روایات اور محنتی لوگوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس نے متنوع شعبوں میں ترقی کی ہے۔ میری دعا ہے کہ اس خوبصورت ریاست کے لوگ ترقی کرتے رہیں۔‘‘

سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بھی اس موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ انھوں نے سکّم کی سابق بادشاہی کی وراثت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ سکّم 16 مئی 1975 کو ہندوستان کی 22 ویں ریاست بنا تھا۔ اس کے پہلے وزیر اعلیٰ لینڈوپ دورجی کھنگسرپا نے سابق چوگیال بادشاہی میں جمہوریت کو متعارف کرایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

5 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

25 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

39 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

57 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago