بھارت ایکسپریس–
جموں وکشمیرمیں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبرکو ہونے والی ہے، اس سے پہلے مینڈھرمیں عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ایک بارپھرعبداللہ فیملی کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی پرجم کرتنقید کی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اس بارکا الیکشن تین فیملی کی سیاست کوختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عبداللہ فیملی، مفتی خاندان اورنہرو-گاندھی پریوارکی سیاست کوختم کرنے والا الیکشن ثابت ہونے والا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں عبداللہ، مفتی اورنہرو-گاندھی پریوارنے 90 کی دہائی سے لے کراب تک صرف دہشت گردی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم مودی کی قیادت میں جموں وکشمیرسے دہشت گردی کوختم کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھرکی جگہ لیپ ٹاپ دیا گیا ہے۔
کشمیر میں 2014 تک دہشت گردی تھی: امت شاہ
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ان تینوں خاندانوں نے یہاں جمہوریت کو روک کررکھا تھا۔ اگر 2014 میں مودی حکومت نہ آتی تو پنچایت، بلاک، ضلع کے الیکشن نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے یہاں کے نوجوانوں کا مستقبل برباد ہوا۔ 40 ہزارنوجوان مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دہشت گرد پھیلی توعمرعبداللہ چھٹی منا رہے تھے۔ جموں وکشمیرمیں 2014 تک دہشت گردی تھی۔ آج دہشت گردی کوختم کیا جا رہا ہے۔
گولی کا جواب گولے سے مل رہا ہے: وزیرداخلہ
امت شاہ نے کہا کہ 90 کی دہائی میں جموں وکشمیرمیں خطرناک گولی باری ہوتی تھی۔ آج گولی باری بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں گولی باری اس لئے ہوتی تھی، کیونکہ پہلے یہاں کے آقا پاکستان سے ڈرتے تھے، اب پاکستان نریندرمودی سے ڈرتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگرگولی باری کرنے کی تو ان کی گولی باری کا جواب گولے سے دیا جائے گا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ اسی کے ساتھ یہاں ریزرویشن کا موضوع بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج مودی جی نے اوبی سی، پسماندہ، گرجربکروال اورپہاڑیوں کوریزرویشن دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے بل پیش کیا، توفاروق عبداللہ کی پارٹی نے مخالفت کی۔ انہوں نے گرجربھائیوں کو مشتعل کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں راجوری آیا تھا، تب میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم گرجربھائیوں کے ریزرویشن کوکم نہیں کریں گے اورپہاڑیوں کو بھی ریزرویشن دیں گے۔ ہم نے اپنا وہ وعدہ نبھایا۔
بھارت ایکسپریس–
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…