قومی

PM Modi praises Nitin Nabin: وزیراعظم مودی نے بی جے پی صدر نتن نبین کی سادگی کی تعریف، کہا: یہ ہر بی جے پی کارکن کے لیے فخر کی بات

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نتن نوین پر اپوزیشن کی تنقید اور سیاسی بیانات کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی سادگی، خوش اخلاقی اور زمینی طرزِ زندگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہر بی جے پی کارکن کے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرنتن نبین  کے کالج کے ایک دوست اور سینئر صحافی کی پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کی طالب علمی کے زمانے کی سادہ زندگی اور سیاسی پس منظر کے باوجود عاجزی سے رہنے کا ذکر کیا گیا تھا۔اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا، “یہ سادگی اور صاف گوئی ہر بی جے پی کارکن کے لیے فخر کی بات ہے۔”

طالب علمی کی سادہ زندگی کا ذکر

 اپنی پوسٹ میں 1998 کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور نتن نبین  دہلی میں اعلیٰ تعلیم کے دوران دوست بنے تھے۔ اگرچہ نتن نوین بہار کے ایک رکنِ اسمبلی کے بیٹے تھے، لیکن انہوں نے کبھی اپنے سیاسی پس منظر کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی خصوصی سہولت کا مطالبہ کیا۔پوسٹ کے مطابق دونوں ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، اخراجات کم رکھنے کے لیے اکثر 20 روپے کا کھانا آپس میں بانٹ کر کھاتے تھے، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی) کی بسوں میں سفر کرتے تھے اور گھریلو کام بھی مل کر انجام دیتے تھے۔

دو ہزار روپے کے ماہانہ بجٹ میں زندگی

صحافی نے ایک اور پوسٹ میں بتایا کہ دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن علاقے میں نتن نوین اپنے چند دوستوں کے ساتھ پٹپڑ گنج کے ایک سادہ سے مکان میں رہتے تھے کیونکہ وہ بہتر فلیٹ لینے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔انہوں نے لکھا کہ نتن نبین کرایہ، کھانے اور کالج کے اخراجات کے لیے ماہانہ دو ہزار روپے کے سخت بجٹ پر عمل کرتے تھے۔ گھر کے تمام افراد ناشتا تیار کرنے، برتن دھونے اور صفائی جیسے کام آپس میں تقسیم کر کے انجام دیتے تھے۔صحافی نے نتن نبین کو “منظم، خوش اخلاق، سادہ مزاج اور بنا دکھاوے کی شخصیت” قرار دیا۔

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیراعظم کا ردعمل

وزیراعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان عطیات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر سیاسی معاملات پر لفظی جنگ جاری ہے۔حال ہی میں لکھنؤ میں ایک بی جے پی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نتن نبین نے راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ “ہندو مذہب کو اتنا کمزور نہ سمجھیں کہ لوگ ایسی باتوں میں آ جائیں۔”س پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جواب دیتے ہوئے کہا، “آپ ہیں کون؟”

بی جے پی رہنماؤں کا کیجریوال پر حملہ

دہلی کی بی جے پی لیڈر ریکھا گپتا نے بھی کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات میں مایوسی اور بے چینی صاف نظر آتی ہے۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے نتن نبین کے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بی جے پی کے کم عمر ترین قومی صدر ہیں، بہار کی بانکی پور اسمبلی نشست سے مسلسل چار مرتبہ منتخب ہو چکے ہیں اور نوجوان کارکن کی حیثیت سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کر کے آج راجیہ سبھا کے رکن بنے ہیں۔انہوں نے کیجریوال سے مخاطب ہو کر لکھا، “ہر کوئی جانتا ہے کہ آپ مایوس ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ آپ کا غرور اب بھی آسمان پر ہے۔”دوسری جانب دہلی کے وزیر پرویش ورما نے بھی کیجریوال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “قومی صدر ہونا بہت بڑی بات ہے، لیکن کیا آپ کو میری بھی یاد ہے؟”یہ تمام بیانات بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے ایک نئے مرحلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

1 hour ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

2 hours ago