قومی

Air Pollution :ہوا کی رفتار سست، دھند اور اسموگ نے بڑھائی پریشانی، بڑے شہروں میں سانس لینا دشوار

اتر پردیش اس وقت شدید سردی اور خطرناک فضائی آلودگی کی دوہری مار جھیل رہا ہے۔ جہاں ایک جانب کم درجہ حرارت نے عوام کو ٹھٹھرا کر رکھ دیا ہے، وہیں دوسری جانب ریاست کے بڑے شہروں میں ہوا کے معیار میں مسلسل گراوٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کی تازہ رپورٹ کے مطابق ریاست کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 171 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے۔

آلودگی کی بدترین کیفیت دہلی سے ملحقہ اضلاع غازی آباد اور نوئیڈا میں دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں اے کیو آئی کی سطح متعدد مقامات پر 300 سے 400 تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سطح “خطرناک” زمرے میں آتی ہے اور ایسے ماحول میں سانس لینے سے دمے، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آلودگی کی اہم وجہ PM2.5 اور PM10 کے انتہائی باریک زہریلے ذرات ہیں جنہوں نے فضا کو گہری دھند اور اسموگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار بہت کم ہونے کی وجہ سے آلودہ ذرات فضاء میں معلق رہ جاتے ہیں اور اپنے مقام سے دور نہیں جا پاتے، جس کی وجہ سے اسموگ کی تہہ مزید گہری ہو رہی ہے۔ اتوار کی صبح ریاست کے کئی شہروں میں گھنا کہرا اور دھند چھائی رہی، جس کے باعث حد نگاہ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ درجہ حرارت میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ نے کہا ہے کہ کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

اہم شہروں میں AQI کی صورتحال
ریاست کے بیشتر شہروں میں آلودگی سنگین سطح پر ہے۔ لکھنؤ میں اے کیو آئی  190 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ کانپور 256، آگرہ 200، وارانسی 180، نوئیڈا 250 اور غازی آباد 230 تک پہنچ گئے، جبکہ کئی مقامات پر نوئیڈا اور غازی آباد میں سطح 300 سے اوپر بھی گئی۔ بڑھتی آلودگی کے پیش نظر عوامی سطح پر آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر فوری پابندیاں لگانے کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے۔

موسم کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک موسم میں خاص تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم اس کے بعد سردی کی شدت اور سرد لہر میں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بڑھنے سے آلودگی میں کچھ کمی آسکتی ہے، جس سے
شہریوں کو جزوی راحت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

3 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

25 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago