قومی

Rajeev Shukla Raises Questions On Shutting Delhi: ’یہ میری سمجھ سے باہر ہے…‘ دہلی میں میٹرو اور ٹرینیں بند کرنے پر رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے اعتراض جتایا

دہلی میں 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے پہلے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ متعدد میٹرو اسٹیشن بند ہیں، ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں، جنتر منتر کے آس پاس انٹرنیٹ خدمات بند ہیں اور دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے مودی حکومت کے ان فیصلوں پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

راجیو شکلا نے کیا کہا؟

چھتیس گڑھ سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے کہا، ’’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ حکومت اس قدر گھبرائی ہوئی ہے کہ اس نے میٹرو کی تمام خدمات بند کر دی ہیں، دہلی آنے والی تمام ٹرینیں روک دی ہیں اور بس خدمات بھی بند کر دی ہیں۔ ہر جگہ بیریکیڈ لگا دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ  10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے پہلے دارالحکومت میں کئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے مودی حکومت کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت اس قدر گھبرائی ہوئی کیوں ہے۔

حکومت احتجاج اور اختلافِ رائے سے بہت ڈری ہوئی ہے۔ جمہوریت میں اختلافِ رائے ایک فطری بات ہے، لیکن گھبرا کر اس طرح کا ردعمل دینا میری سمجھ سے باہر ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’اس صورت حال پر ہنسی آتی ہے۔ شہر کو اس طرح بند کرنے سے عام لوگوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔ مظاہرین چاہے ہزاروں کی تعداد میں ہوں یا 2 لاکھ، لیکن دہلی میں 2 کروڑ لوگ رہتے ہیں اور بے شمار لوگ باہر سے بھی آتے ہیں۔ ان کی پریشانیوں کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے۔ لوگ یہاں کیسے آئیں گے اور کیسے واپس جائیں گے؟‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

33 minutes ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

1 hour ago

RBI E Rupee Alternative To UPI: نہ نقد رقم کا جھنجھٹ، نہ ایم ڈی آر کا خوف، کیا ہے آر بی آئی کا متبادل یو پی آئی؟

ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…

3 hours ago