قومی

Amethi Raebareli Lok Sabha Seat: امیٹھی-رائے بریلی کے امیدواروں کا اعلان آج! کیا راہل گاندھی کو راضی کر پائیں گے کھڑگے؟

Amethi Raebareli Lok Sabha Seat: لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتر پردیش کی دو ہائی پروفائل سیٹوں پر ابھی تک سسپنس ختم نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس دوران ان دونوں سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پر رسہ کشی بڑھ گئی ہے۔ جہاں ایک طرف ریاستی اکائی مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے وہیں دوسری طرف راہل-پرینکا الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے پاس آج (1 مئی 2024) آخری موقع ہے کہ وہ راہل گاندھی کو امیٹھی سے الیکشن لڑنے پر راضی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے سی ای سی اور ہائی کمان سے کہا تھا کہ وہ امیٹھی سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ راہل-پرینکا کے نام کے بعد کانگریس امیٹھی اور رائے بریلی سے دوسرے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کر رہی ہے۔

امیٹھی-رائے بریلی سیٹ پر کیسے ہو سکتا ہے اعلان؟

رائے بریلی اور امیٹھی سیٹوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن 3 مئی ہے۔ ایسے میں کانگریس کو آج اور کل کے اندر ان دونوں سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنا ہوگا۔ راہل-پرینکا کے متفق نہ ہونے کی خبروں نے واضح کر دیا ہے کہ امیٹھی-رائے بریلی پر سسپنس جاری رہنے والا ہے۔ اگر کانگریس آج اور کل رائے بریلی-امیٹھی کے امیدواروں کا اعلان نہیں کرتی ہے تو پارٹی 3 مئی کو نامزدگی کے آخری دن اپنے کارڈ کھول سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Severe heat in Jharkhand: جھارکھنڈ میں شدید گرمی، بہراگورہ میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری کیا گیا ریکارڈ، ایک شخص کی موت، ایک زیر علاج

امیٹھی-رائے بریلی سے متعلق وائرل ہو رہی ہے جعلی فہرست

اس دوران امیٹھی اور رائے بریلی کے حوالے سے ایک فرضی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی امیدواری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

46 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago