قومی

Adani Group’s Masterstroke: اڈانی گروپ کا ماسٹر اسٹروک: انڈو-سویڈش CCU پروجیکٹ کے لیے امبوجا سیمنٹ کا انتخاب، کاربن سے پاک مستقبل کی طرف ایک اہم قدم

اڈانی گروپ کی کمپنی امبوجا سیمنٹس نے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی کو Indo-Swedish Green Transition Partnership کے تحت دنیا کے پہلے سیمنٹ سیکٹر کاربن کیپچر اینڈ یوٹیلائزیشن (CCU) پائلٹ پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب سوئیڈش انرجی ایجنسی (SEA) نے امبوجا سیمنٹ کے مضبوط ٹیکنو–اکونومک اسیسمنٹ اور اس کے پائیدار کاروباری ماڈل کی بنیاد پر کیا۔ اس فیصلے کا اعلان نئی دہلی میں منعقد India–Sweden Green Transition Roundtable میں دونوں ممالک کے وزرا اور حکام کی موجودگی میں کیا گیا۔

دنیا بھر کے سیمنٹ ساز اداروں میں امبوجا کا ماڈل سب سے بہتر

سوئیڈش انرجی ایجنسی نے دنیا کے معروف سیمنٹ بنانے والے اداروں کی جانب سے بھیجے گئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا، جن میں امبوجا سیمنٹ کا ماڈل سب سے مضبوط قرار پایا۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ بھارت میں سیمنٹ صنعت کے اندر CO₂ کے اخراج کو کم کرنے، اس کی تبدیلی اور صنعتی استعمال کا ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ماہرین کی ایک ٹیم امبوجا کے مختلف پلانٹس کا دورہ کرے گی تاکہ پراجیکٹ کے لیے فزیبلٹی اور انٹیگریشن اسیسمنٹ مکمل کی جا سکے۔

امبوجا سیمنٹ کی ڈیکاربرنائزیشن حکمت عملی

امبوجا سیمنٹس نے اس شراکت داری کو اپنی طویل المدتی ڈی کاربنائزیشن حکمت عملی کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ کمپنی اس سے پہلے بھی CCU، گرین پاور، متبادل ایندھن، انرجی ایفیشینسی، صنعتی ہم آہنگی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ اپنے پیداواری عمل کو زیادہ ماحول دوست اور سرکولر بنایا جا سکے۔ کمپنی کے ترجمان نے زور دیا کہ یہ شراکت داری اڈانی گروپ کے ڈیکاربرنائزیشن مشن کو تقویت دے گی اور بھارت کو کلائمٹ اسمارٹ صنعت کے شعبے میں عالمی قیادت دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کاربن فری مستقبل کی جانب اہم قدم

یہ CCU پائلٹ پروجیکٹ بھارت میں صنعتوں کے اندر صاف ستھرے صنعتی نظام (Clean Industrial Transition) کی طرف ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ پراجیکٹ صنعتی سطح پر CO₂ کے اخراج میں نمایاں کمی لانے میں معاون ثابت ہوگا اور مستقبل میں بڑے پیمانے پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف بھارت کے ماحولیاتی عزائم کو تقویت ملے گی بلکہ عالمی صنعتوں میں کم کاربن معیشت کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

امبوجا سیمنٹ عالمی معیار کی کمپنی

امبوجا سیمنٹس دنیا کی نومیں بڑی بلڈنگ میٹریل کمپنی ہے اور اڈانی گروپ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پائیدار کاروباری پورٹ فولیو کا اہم حصہ ہے۔ کمپنی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 107 MTPA ہے، جس میں 24 انٹیگریٹڈ پلانٹس اور 22 گرائنڈنگ یونٹس شامل ہیں۔ یہ ادارہ 2028 تک رینیوایبل انرجی کے شعبے میں اہم سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے اور ماحول دوست بھارت کے قیام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

6 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

7 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

8 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

8 hours ago