قومی

Indian Air Force: فضائیہ کا حیرت انگیز کارنامہ ، قومی شاہراہ پر اترا  فائٹر جیٹ، آخر کیوں کی گئی ایمرجنسی لینڈنگ ؟

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے منگل کو ایک بار پھر حیرت کا مظاہرہ کیا۔ فضائیہ نے طیارے کو آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں ایک قومی شاہراہ پر ‘ایمرجنسی لینڈنگ سہولت’ ( ای ایل ایف) والی  ہوائی پٹی پر  طیارہ اتارا۔ یہ کارنامہ فضائیہ اور سویلین ایجنسیوں کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ قومی شاہراہ ضرورت پڑنے پر فوجی مقاصد کے لیے فضائی پٹی کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے۔ اس عرصے کے دوران، فضائیہ نے اپنے ایک سپرسونک لڑاکا طیارے اور ایک ٹرانسپورٹ طیارے کو قومی شاہراہ پر کامیابی کے ساتھ اتارا۔

فضائیہ کے ایک سینئر افسر نے منگل کو بتایا کہ یہ ٹیسٹ 18 مارچ کو کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ( این ایچ اے آئی ) نے فضائیہ کی طرف سے دی گئی وضاحتوں کے مطابق 4.1 کلومیٹر لمبی اور 33 میٹر چوڑی ہوائی پٹی بنائی ہے۔ فضائیہ کے حکام کے مطابق ‘ایمرجنسی لینڈنگ فیسیلٹی’ ( ای ایل ایف) کے ساتھ فضائی پٹیاں ہنگامی حالات کے دوران فضائی کارروائیوں کی لچک کو بڑھاتی ہیں اور دور دراز علاقوں میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں کے دوران قیموتی اثاثے کے طور پر کام کرتی ہیں۔

فضائیہ نے کہا، “اس طرح کی دیگر فضائی پٹیاں پہلے ہی ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہی ہیں۔” حال ہی میں اس  ای ایل ایف کو آندھرا پردیش کے جزیرہ نما انڈیا میں آپریشنل کیا گیا ہے۔ “18 مارچ کو فضائیہ کے لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے باپٹلا ضلع میں ادانکی میں نیشنل ہائی وے-16 کے قریب ایک ای ایل ایف فضائی پٹی پر آپریٹ کیا۔” اہلکار نے بتایا۔

فضائیہ نے کہا، ’’اس عرصے کے دوران سخوئی-30 اور ہاک لڑاکا طیاروں نے کامیابی سے اڑان بھری۔جب کہ An-32 اور ڈورنیئر ٹرانسپورٹ طیارے پہلے فضائی پٹی پر اترے اور بعد میں وہاں سے ٹیک آف کیا۔‘‘ حکام کے مطابق فضائیہ مناسب جگہوں پر ایسے  اے ایل ایف ایس کی تعمیر کے لیے مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے ساتھ کام کررہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ۔جب ایئر فورس کے طیارے نیشنل ہائی وے پر اترے ہوں۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ( این ایچ اے آئی) نے آسام میں پانچ سمیت مختلف ریاستوں میں  ای ایل وی ایس  بنائے۔ ان میں مغربی بنگال میں چار شامل ہیں۔ آندھرا پردیش، گجرات اور راجستھان میں تین تین ای ایل ایف ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

30 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

2 hours ago