بھارت ایکسپریس اردو۔
جسٹس یشونت ورما کے الہ آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کئے جانے پر بار ایسوسی ایشن نے سوال اٹھایا ہے۔
نئی دہلی: جسٹس یشونت ورما کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ سے الہ آباد ہائی کورٹ کئے جانے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سخت ناراضگی ظاہرکی ہے۔ ایسوسی ایشن نے ملک کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کو خط لکھ کرکہا ہے کہ ہم کوئی کوڑے کا ڈبہ ہیں؟ ہمیں بدعنوانی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے تقریباً 15 کروڑ روپئے نقد برآمد ہونے کی افواہ پھیل گئی تھی، جس کی بعد میں سپریم کورٹ نے بھی تردید کی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سپریم کورٹ کی کالیجیم نے ان کا تبادلہ الہ آباد ہائی کورٹ کردیا ہے۔ میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی پانچ رکنی کالیجیم نے حادثہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایک میٹنگ کی اورجسٹس یشونت ورما کو دہلی ہائی کورٹ سے الہ آباد ہائی کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ تبادلے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ مگرالہ آباد بارایسوسی ایشن نے جسٹس یشونت ورما کے پہنچنے سے پہلے ہی اعتراض ظاہرکیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کے وکیل نے کیا کہا؟
اس درمیان یہ بھی جانکاری آئی کہ دہلی ہائی کورٹ کے دوسرے سب سے سینئرجج کے عہدے پر تعینات جسٹس یشونت ورما نے آج عدالت میں سماعت نہیں کی۔ وہ آج غیرحاضررہے۔ یہ جانکاری ان کے کورٹ ماسٹرنے وکیلوں کو دی۔ دہلی ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے اس حادثہ کا ذکرآج ہائی کورٹ میں کرتے ہوئے حیرانی کا بھی اظہارکیا۔ وکیل نے کہا کہ وہ اورکئی دوسرے وکیل اس حادثہ سے کافی حیران ہیں۔ کچھ وکلاء نے مستقبل میں ایسے حادثات کوروکنے کے لئے اقدامات کئے جانے سے متعلق گزارش بھی کی۔
کیا جسٹس ورما کا استعفیٰ ہوگا؟
ایسی خبریں ہیں کہ سپریم کورٹ کے کالجیم کے کچھ اراکین جسٹس ورما کے تبادلے کے علاوہ ان کے خلاف مزید سخت کارروائی چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے کالجیم کو جسٹس ورما کا استعفیٰ مانگنا چاہئے۔ ساتھ ہی ایسا کرنے سے انکارکئے جانے پران کے خلاف داخلی جانچ شروع کرنے کی بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 جنوری، 1969 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے جسٹس ورما 13 اکتوبر، 2014 کو الہ آباد ہائی کورٹ میں جج بنے تھے۔ اس کے بعد پھر وہ دہلی ہائی کورٹ آگئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ-1073 میں 30 ہزار فٹ…
ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش…
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…