قومی

عبداللہ اعظم کی عرضی پر شکایت کنندہ آکاش سکسینہ کو ہائی کورٹ کا نوٹس، مانگا جواب

سابق وزیرمحمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو فرضی پاسپورٹ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے شکایت کنندہ آکاش سکسینہ کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ یہ حکم جسٹس راجیومشرا نے عبداللہ اعظم کی عرضی پردیا ہے، جس میں رامپورکی خصوصی عدالت کے اس حکم کوچیلنج دیا گیا ہے، جس کے تحت سی جے ایم خصوصی عدالت نے پاسپورٹ کی صداقت کے حق میں ثبوت رکھنے کی اجازت عرضی منسوخ کردی ہے۔

 اس سے پہلے ہائی کورٹ نے عبداللہ اعظم کی عرضی پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ حالانکہ شکایت کنندہ کوفریق نہ بنانے کی وجہ سے فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔ عرضی گزارکوفریق بنانے کی عرضی قبول کرتے ہوئے عدالت نے آکاش سکسینہ کونوٹس جاری کیا ہے۔ کہا اگرشکایت کنندہ کو فریق نہیں بنایا گیا تودرخواست عرضی قابل سماعت نہیں ہوگی۔

کس حکم کو دیا گیا چیلنج؟

سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، رام پور (ایم پی-ایم ایل اے) کے 19 مارچ 2024 کے حکم کوچیلنج کیا ہے، جس میں ان کے پاسپورٹ کی اصلیت پرسوال اٹھاتے ہوئے فوجداری کیس میں کچھ دفاعی ثبوت پیش کرنے کی درخواست کومسترد کردیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، اس معاملے میں فیصلہ ہائی کورٹ نے 18 جولائی کومحفوظ کیا تھا، لیکن عدالت کے نوٹس میں آیا کہ اس معاملے میں مخبرآکاش سکسینہ کوفریق نہیں بنایا گیا تھا۔ 

داخل کی گئی درخواست

دریں اثنا، درخواست گزارکے وکیل نے ایک درخواست دائرکی، جس میں آکاش سکسینہ کوفریق بنانے کی درخواست کی گئی۔ بدھ کے روزدرخواست کوقبول کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ درخواست گزارکے وکیل کی طرف سے فریق بنائے جانے کی درخواست ضروری ہے کیونکہ مخبرکی غیرموجودگی میں سماعت قابل عمل نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: اتر پردیش بی جے پی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کو لے کر پرجوش، 2027 کے اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہوگا روڈ میپ

اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

36 minutes ago

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

1 hour ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

2 hours ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

3 hours ago