Rajasthan Assembly Elections: بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے راجستھان کے لیے تقریباً 54 امیدواروں پر مہر لگادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 6 اسمبلی سیٹوں پر ایم پیز کو امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ راجستھان کی الیکشن کمیٹی میں جن سیٹوں پرچرچہ کی گئی ہے وہ “بی” زمرہ کی سیٹیں ہیں۔یعنی وہ سیٹیں جو بی جے پی نے گزشتہ انتخابات میں ہاری تھی۔
مدھیہ پردیش کی طرزپر بھارتیہ جنتا پارٹی راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں اپنے اراکین اسمبلی کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ اہم نام سامنے آنے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان نمایاں ناموں میں مرکزی وزیر گجیندرسنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری، جے پور دیہی ایم پی راج وردھن سنگھ راٹھور، راجسمند ایم پی دیا کماری، چورو کے ایم پی راہل کسوان اور الور کے ایم پی بابا بالک ناتھ شامل ہیں۔
کئی موجودہ ایم ایل اے کو بھی مل سکتا ہے ٹکٹ
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں چھتیس گڑھ کی تقریباً تمام سیٹوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیٹی میں تقریباً 69 سیٹوں پر امیدواروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام موجودہ ایم ایل ایز کو دوبارہ ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔جب کہ کئی سیٹوں پر مدھیہ پردیش کے فارمولے پر عمل کیا جا سکتا ہے اور ایم پیز کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
چھتیس گڑھ میں ان ممبران پارلیمنٹ کو مل سکتا ہے ٹکٹ
ذرائع کے مطابق بلاس پور کے ایم پی اور چھتیس گڑھ بی جے پی کے صدر ارون ساو بھی اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔رائے پور کے ایم پی سنیل سونی کو بھی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔درگ ایم پی وجے بگھیل کے نام کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔انہیں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے خلاف چناؤ میدان میں اتراگیا ہیں۔ رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر رینوکا چودھری بھی اسمبلی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ کی فہرست ایک دو دن میں جاری کی جاسکتی ہے ۔
بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…