یوپی کے فتح پورکے آبونگرریڈئیا میں سینکڑوں سال پرانے نواب عبدالصمد کے مقبرہ میں ہندوشدت پسند تنظیموں کے ذریعہ توڑ پھوڑکئے جانے کے بعد معاملہ کافی سرخیوں میں ہے۔ مقبرہ میں توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اورپوجا پاٹھ کرنے کے بعد پولیس اورضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اورامن وامان کویقینی بنانے کے لئے مقبرے کے ایک کلومیٹرکے دائرے میں سبھی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ ہنگامہ کرنے والے ہندو شدت پسندوں کا دعویٰ ہے کہ کئی صدی قدیم نواب عبدالصمد کا مقبرہ جہاں واقع ہے، وہاں پہلے کبھی مندر ہوا کرتا تھا۔ اس حادثہ کے بعد پولیس اورضلع انتظامیہ نے مقبرے کے ایک کلومیٹرکے دائرے میں ان سبھی سڑکوں کو بند کردیا ہے، جو مقبرے تک پہنچتی ہے۔
علاقے کی ڈرون سے کی جا رہی ہے نگرانی
افسرنے بتایا کہ اب یہ علاقہ مسلسل ڈرون نگرانی میں ہے اورمقبرے کے منہدم کئے گئے حصوں کی مرمت کل رات پوری ہوگئی ہے۔ فتح پورکے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوپ کمارسنگھ نے کہا، ’’سخت نگرانی رکھی جارہی ہے اورپورا علاقہ اب مسلسل ڈرون نگرانی میں ہے۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
پڑوسی اضلاع سے بلائی گئی پولیس فورس
دریں اثناء ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس (پریاگ راج) سنجیوگپتا نے پیرکی رات جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورپولیس اورضلع انتظامیہ کے عہدیداروں سے پورے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معاملے کوخوش اسلوبی سے حل کرنے اورمزید گڑبڑی کوروکنے کے لیے حکمت عملی تیارکی۔ سنجیوگپتا نے سیکورٹی کومضبوط بنانے کے لیے پڑوسی اضلاع کوشامبی اورپریاگ راج سے اضافی فورس بلانے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے پیرکے روزعلاقے میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کولکھے گئے ایک خط میں، علماء کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اورکچھ تنظیموں پرمندرکے دعووں کے بہانے ایک تاریخی یادگارکونقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے شرپسندی اورہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اورقومی ورثہ کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…
پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…