قومی

All India Unani Tibbi Congress: مولانا حکیم عبدالرزاق قاسمی قریشی کو طبّی کانگریس کی جانب سے خراج عقیدت

احمدآباد: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (گجرات اسٹیٹ) کی جانب سے سردار ولبھ بھائی پٹیل یادگار آڈیٹوریم، احمدآباد میں مولانا مولانا حکیم عبدالرزاق قاسمی قریشی  کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پروگرام میں کئی مشہور و معروف ہستیاں شامل ہوئیں۔ خصوصی طور سے ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس)، سجادہ نشین سیّد متین احمد قادری (احمدآباد)، مولانا رضوان القاسمی (ناظم جامعہ ابن عباس)، شاہ نواز شیخ (وائس چیئرمین، آئی این سی اقلیتی سیل)، مفتی حکیم زاید بن ایم اے رزاق قریشی، سہیل ترمذی (ایڈیٹر گجرات ٹوڈے)، ڈاکٹر ارن بھٹ (خزانچی، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گجرات اسٹیٹ)، مرزا حاجی اسرار بیگ (کارپوریٹر احمدآباد)، ڈاکٹر اشرف علی انصاری (سابق رکن سی سی آئی ایم)، ڈاکٹر محمد طاہر راجپوت (نائب صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گجرات) ، محمد عمران قنوجی (پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی)، اسرار احمد اُجینی (نیشنل کو آرڈی نیٹر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) کے علاوہ محمد یونس، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، ڈاکٹر سمیع اللہ پٹھان، ڈاکٹر تمیم احمد قریشی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ناظم جلسہ ڈاکٹر محمد یاسر قریشی (جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گجرات اسٹیٹ) نے تفصیل سے حکیم ایم اے رزاق قریشی قاسمی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ شاہ نواز شیخ نے حکیم صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کا اصل میدان طب یونانی تھا اس لیے ان کو سچی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم گجرات میں طب یونانی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں اور مجھ سے جو بھی ممکن ہوگا تعاون دوں گا۔

سجادہ نشین غوث پاک جناب سیّد متین احمد قادری نے گجرات میں طبیہ کالج قائم کرنے کی تجویز رکھی اور امید ظاہر کی کہ جلد از جلد یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں طب یونانی کے مکمل فروغ کے لیے طبیہ کالج کا قیام ناگزیر ہے۔

اس موقع پر حکیم اے رزاق قریشی کے معتمد جناب پرشوتم روپالا (ممبر لوک سبھا، راج کوٹ اور سابق مرکزی وزیر) نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے طب یونانی کی آواز اٹھانے کے لیے حکیم ایم اے رزاق قریشی کی طب یونانی میں خدمات اور حکیم صاحب سے ذاتی تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ممکن طب یونانی کے فروغ کے لیے ساتھ دوں گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago