قومی

’10 مارچ کو وقف ترمیمی بل کے خلاف دہلی سمیت پورے ملک میں کریں گے احتجاج‘ آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کا بڑا اعلان

Waqf Amendment Bill: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے وقف ترمیمی بل کے خلاف بڑا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس بل کے خلاف 10 مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مظاہرے کے ذریعے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس بل کو واپس لیا جائے۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

اے آئی ایم پی ایل بی کے ترجمان اور اس احتجاج کے آرگنائزر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ، مختلف مسلم تنظیموں اور مسلم کمیونٹی نے کئی مواقع پر مرکزی حکومت اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا یہ وقف ترمیمی بل وقف املاک کو ہتھیانے اور تباہ کرنے کی سازش ہے، جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بل اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی خصوصیات کو کمزور کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔

حکومت کی خاموشی کے بعد احتجاج کا فیصلہ

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اب جب حکومت اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے جارہی ہے تو بورڈ کی ایگزیکٹیو کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر حکومت اور سیاسی جماعتوں کو اس مسئلہ سے واقف کرانے اور احتجاج درج کرانے کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور اس کا مقصد حکومت کو اقلیتی برادری کے تحفظات سے آگاہ کرنا ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت میں کیا جائے گا بڑا احتجاج

اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ تمام بڑی مذہبی اور قومی تنظیموں کے مرکزی قائدین اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ مظاہرہ صرف مسلم کمیونٹی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس میں دلت، قبائلی، او بی سی سماج کی سماجی اور سیاسی قیادت کے ساتھ سکھ اور عیسائی برادری کے مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Story Of Thug Natwarlal: ہندوستان کے سب سے بڑے ٹھگ کی کہانی! جس نے تاج محل، لال قلعہ اور راشٹرپتی بھون تک کو بیچا

دہلی سمیت کئی شہروں میں کیا جائے گا احتجاج

اے آئی ایم پی ایل بی کے مطابق اس احتجاج کو مزید موثر بنانے کے لیے دہلی کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔ 7 مارچ کو وقف ترمیمی بل کے خلاف آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ اور پٹنہ میں اسمبلی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بورڈ نے کہا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت اس بل کو واپس نہیں لے لیتی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

34 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

1 hour ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago