آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت، دہلی چیپٹر نے تعلیم، اوقاف ، اور سماجی ہم آہنگی کے شعبوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ فیصلہ مجلسِ مشاورت کے قومی صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی رہنمائی میں دہلی چیپٹر کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ سید محمد نوراللہ کی صدارت میں منعقدہ اس مٹنگ میں ڈاکٹر ایم. رحمت اللہ، ڈاکٹر ایم. اے. جوہر، محمد طیب، پروفیسر عبد القیوم انصاری، سرفراز حسین، وقار الحق، محترمہ شاہین کوثر، محمد طارق، محمد محبوب، اے۔ حسین، محمد عاصم ظفر، ڈاکٹر عامر نظیر، دلشاد خان، سید کمال اشرف، عتیق الرحمن صدیقی، اور سید عسرت حسین سمیت دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایم. اے. جوہر نے ایجنڈا پیش کیا اور شرکاء سے تجاویز طلب کیں۔ ورکنگ جنرل سکریٹری محمد طیب نے ایجنڈا کی تفصیلات پیش کیں اور اجلاس کے میٹنگز تیار کیے۔ دہلی چیپٹر کے نائب صدر ڈاکٹر ایم. رحمت اللہ نے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے تکنیکی پہلوؤں پر تبصرہ کیا، جبکہ سی اے وقار الحق نے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ضروری رسمی کارروائیوں کو واضح کیا۔ پروفیسر عبد القیوم انصاری، سرفراز حسین، وقار الحق، شاہین کوثر، محمد طارق، محمد محبوب، سید کمال اشرف، اور عتیق الرحمن صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سید محمد نوراللہ کی صلاح پر مختلف شعبوں میں کام کے لیے کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پروفیسر عبد القیوم انصاری کو تعلیم کمیٹی کا کنوینر، ایڈووکیٹ عتیق الرحمن صدیقی کو اوقاف کمیٹی کا سربراہ، اور سید کمال اشرف کو سماجی ہم آہنگی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں دہلی کے تمام 11 اضلاع کے لیے بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاکہ نچلی سطح پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اختتامی خطاب میں سید نوراللہ نے کمیٹیوں سے فوری طور پر کام شروع کرنے کی تاکید کی تاکہ دہلی چیپٹر کے ذریعے سماجی بہبود کے لیے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے تنظیم کے سماجی ترقی اور انصاف کے لیے سنجیدہ کوششوں کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجلس کا مقصد ایک منصفانہ اور ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…