نئی دہلی: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام بزم صحافت کے تحت اردو کانکلیو میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، لودھی روڈ میں 26 نومبر کو ’بزم صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا شاندار اور تاریخی انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کانکلیو کا افتتاح کیا۔ آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے وزیر کپل مشرا مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس سیشن کی صدارت بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے کی۔ سیاسی، ثقافتی و ادبی اعتبار سے یہ پروگرام نہایت اہم ثابت ہوا، جس میں ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں اردو زبان کے چاہنے والے، ادیب، اسکالرز، صحافی اور طلبہ شریک ہوئے۔
اس پروگرام کا آخری سیشن آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن تھا جو روایات سے بالکل الگ اور اپنے انداز کا ایک کامیاب اور منفرد مشاعرہ رہا۔ مشاعرے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شام کے منظر کو مزید حسین اور یادگار بنادیا۔ مشاعرے وکوی سمیلن کی صدارت شکیل اعظمی نے کی، مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر رحمان مصور شریک ہوئے جبکہ معین شاداب نے ناظم مشاعرہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے۔ ملک کے الگ الگ حصوں سے شریک شعرا میں اقبال اشہر، انل اگرونشی، اظہر اقبال، ڈاکٹر افروز طالب، سریتا جین، ممتاز نسیم، ہمانشی بابرا اور اکمل بلرامپوری نے اپنے اشعار کے ذریعہ لوگوں کو شعروادب کا پرستار بنادیا۔ شعرا کے ذریعہ پیش کیے اشعار:
دل بسے تھے مگر اجڑ رہے تھے
ہم محبت کی جنگ لڑرہے تھے
ایک ہی دن میں سب نہیں ہوا ختم
ہم کئی روز سے بچھڑ رہے تھے
شکیل اعظمی
ہندی مہک رہی ہے لوبان جیسی میری
لہجے کو میں نے اپنے اردو کیا ہوا ہے
رحمان مصور
میں نیچا ہوگیا اپنی نظر میں
مری آواز اونچی ہوگئی تھی
اقبال اشہر
کپ میں موجود رہی اس کے چھون کی خوشبو
چائے پیتا ہوں تو آتی ہے بدن کی خوشبو
اظہر اقبال
ہمارے آنسوؤں کی کس قدر توہین کی اس نے
کسی کے سامنے روکر بہت پچھتا رہے ہیں ہم
معین شاداب
ہنسنا ہنسانا عادت ہے میری
اپنا بنانا عادت ہے میری
لوگ منہ پھیر کے چل دیتے ہیں
آواز دے کر بلانا عادت ہے میری
انل اگرونشی
گل کبھی سوکھ کے بھی دوب نہیں ہوتا ہے
سچ کبھی جھوٹ سے مرعوب نہیں ہوتا ہے
ڈاکٹر افروز طالب
کیسا صلہ ملا ہے مجھے اعتبار کا
منہ دیکھتی ہوں روز ترے انتظار کا
ہمانشی بابرا
محبتوں کو ترازو پہ تولنے والے
تو میری سوچ کی دنیا سے جانے والا ہے
جو حیثیت کو پرکھ کرکے سب سے ملتے ہیں
انہیں بتاؤ میرا وقت آنے والا ہے
اکمل بلرامپوری
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…