قومی

Markazi Jamiat Ahle Hadees to hold 35th All India Conference: پینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں مسجد نبوی کے امام ہوں گے مہمان خصوصی

نئی دہلی : دین اسلام کے بنیادی ماخد قرآن و حدیث کی روشنی میں مسلمانوں کا یہ ایمان و یقین ہے کہ دنیا کے سارے انسان خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، بوڑھے ہوں یا نوجوان، بڑے ہوں یا بچے، امیرہوں یا غریب، سرمایہ کار ہوں یا مزدورغرض یہ کہ ہر طبقہ و ہر گروہ اور ہرصنف و نوع اصلاً مکرم و محترم اورافضل و اشرف ہے اورا س کی جان و مال،عزت و آبر،عقل و شعوراوردین وعقیدہ کی حرمت و کرامت اورحفاظت و صیانت کو دنیا کے دیگرتمام ادیان ومذاہب نے بھی متفقہ طورپرتسلیم کیا ہے۔ اسلام اور مسلمان اسی کے نقیب و منادا اورداعی ومبلغ ہیں۔

ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم ترین دینی ورفاہی تنظیم مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند نے دمِ تاسیس سے اب تک ان اعلی مقاصد ومصالح کے فروغ و تحفظ اورحصول کو ترجیحی طورپر یقینی بنانے کی کوشش کی ہے،اپنی تمام ترسرگرمیوں اورخدمات او ہرآل انڈیااہل حدیث کانفرنس،قومی سیمینار اورسمپوزیم کا مرکزومحور انہیں بنیادوں اوراصولوں کو بنایا ہے اور امن وشانتی کے قیام، انسانیت کی تعمیر، اخوت کا فروغ، رواداری اور قومی یکجہتی کے استحکام، حقوق نسواں و اطفال کے تحفظ، محروم طبقات کی فلاح و بہبود، دہشت گردی کی بیخ کنی اورسماجی برائیوں کے خاتمےکی بات کی ہے جوبلا تفریق مذہب ومسلک ہر ہندوستانی اور دیش واسی کی دل کی آواز الہ واحد اور رب العالمین پرایمان کا یہی تقاضہ ہے جس کے بغیرحقوق اللہ اورحقوق العباد کی ادائیگی ممکن نہیں۔

مادیت سے روحانیت کی طرف

آج عالمی سطح پر احترام انسانیت کے کاز کو جو نقصان پہنچانے کی دانستہ یا نا دانستہ کوشش کی گئی ہے اور جس طرح سے انسان کی جان و مال،عزت و آبر،اور دین و عقل کا مختلف جذباتی نعروں اور اشتعال انگریز بیانات کے ذریعہ استحصال کیا جارہا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انسان اپنے ہی ابنائے جنس سے خوفزدہ ہے،طاقتور کمزوروں کا عرصہ حیات تنگ کر رہا ہے، طاقت کا عدم توازن چشم زدن میں ہنستی کھیلتی آبادی کو برباد کردیتا ہے، تکثیری معاشرہ میں بے اعتمادی کی وبا عام ہوتی جارہی ہےجو ہمہ جہت خسارہ کا پیش خیمہ اور نوع انسانیت کا عظیم نقصان ہے۔ انسانی بھائی چارہ، الفت و محبت، قومی و انسانی یک جہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نظر بد لگ گئی ہے ۔ قتل ناحق،ماب لنچنگ،عصمت دری، حتی کہ معصوم بیٹیوں کے ساتھ بھی درندگی، سماجی و معاشی استحصال، اپنے ہی ابنائے وطن کا غیراعلانیہ سماجی و اقتصادی بائیکاٹ، عبادت گاہوں پر حملہ،مذہبی جلوسوں پر خشت زنی، مختلف شکلوں میں ظلم و نا انصافی، حقوق کی پامالی،مشترکہ و مسلمہ اقدار و تعلیمات  کی خلاف ورزی،لوگوں کے راستے میں تجاوزات اور گندگی کا پھیلاؤاورماحولیات اور حفظان صحت کا عدم پاس و لحاظ یہ وہ لمحہ فکریہ ہے اور بھیا نک صورتحال ہے جو کہ معدود چند افراد کی کارستانی ہے۔ لیکن اس صورت حال نے ہر انسان دوست اور محب وطن خصوصاً مذہبی رہنماؤں، دھرم گرؤوں اور حکومتوں کو سوچنے اور مناسب اور دیر پا حل تلاش کرنے پر مجبورکردیا ہے اور آخری تان اسی بات پر ٹوٹ رہی ہے کہ مادیت کے بجائے روحانیت کی طرف لوٹا جائے۔ ایمان و یقین کے دیپ جلائےجائیں، الفت و محبت کے گیت گائے جائیں اور پیغام انسایت کو عام کیا جائے۔ اور مختلف مذاہب نے جو انسانیت نواز تعلیم دی ہیں ان پر سختی سے کاربند ہو یا جائے۔

مسجد نبوی کے امام کی شرکت

مذکورہ بالا مقاصد کے پیش نظرمرکزی جمیعت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روز پرمشتمل پینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس مورخہ 9 اور 10 نومبر 2024 بروز ہفتہ و اتوار بعنوان ” احترام انسانیت اور مذ اہب عالم” قومی دارلحکومت دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان ترکمان گیٹ میں منعقد ہور ہی ہے، جس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیرعلمائے کرام و دانشوران ملک و ملت اور اہم مذہبی وسماجی شِخصیات شریک ہوںگی۔ جو ملک و ملت اور انسانیت کو در پیش اہم مسائل و مشکلات کے تناظر میں ” احترام انسانیت اور مذ اہب عالم” کے مرکزی موضوع کے مختلف پہلوؤں پر چشم کُشا،بصیرت آمیز، ایمان افروز خطابات، تقاریر، مقالات اور منظوم کلام پیش کریں گی اور جن سے ملک کے طول و عرض سے آئےہوئے شرکائے کانفرنس فیضیاب ہوں گے۔

مسجد نبوی کے امام  پڑھائیں گے نماز 

اسی کانفرنس میں مسجد نبوی کے امام عبداللہ بن عبد الرحمن البعیجان کی بھی شرکت ہوگی، مسجد نبوی کے امام 9 نومبر کو افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور 10 نومبر کو مغرب و عشاء کی نماز پڑھائیں گے اور کتاب وسنت کی روشنی میں امن و محبت اور انسانی اخوت کا پیغام سنائیں گے۔

جرائد و رسائل کا اجراء

علاوہ ازیں اس کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے دوش بدوش احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار بھی منعقد  ہوگا، نیز مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند سےاردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کثیر تعداد میں شائع ہونے والے جرائد و رسائل کے خصوصی نمبرات اور متعدد تاریخی اورعلمی و تحقیقی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago