لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے مرکز میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ اس کی سال 2024 میں اقتدار سے وداعی ہو جائے گی۔ یادو نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کی میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی روانہ ہونے سے قبل یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”مجھے خوشی ہے کہ ‘انڈیا’ اتحاد کی میٹنگیں مسلسل ہو رہی ہیں۔ پورے ملک کی عوام کو یقین ہے کہ یہ اتحاد تیار ہوگا اور بی جے پی ملک میں اقتدار سے باہر ہو جائے گی۔
جو 2014 میں آئے تھے وہ 2024 میں چلے جائیں گے: اکھلیش
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ یادو نے کہا، “اگلے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کا ایک اہم رول ہے کیونکہ اس ریاست سے 80 ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہیں۔ جنہوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، انہیں وہ سال 2024 میں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دے گی۔ جو 2014 میں آئے تھے وہ 2024 میں چلے جائیں گے۔” واضح رہے کہ ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل جماعتوں کے لیڈران کی دو روزہ میٹنگ جمعرات کے روز ہو رہی ہے۔ جس میں اس محاذ اور رابطہ کمیٹی کے عہدیداران، مشترکہ کم سے کم پروگرام اور مزید حکمت عملی سمیت کئی نکات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے مقصد سے بات چیت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی جانب سے نتیش کمار ہونگے وزیر اعظم کے امید وار؟ ممبئی اجلاس سے قبل تیج پرتاپ یادو نے دیا جواب
میٹنگ میں کل 28 پارٹیاں لیں گی حصہ
اس بار 31 اگست اور 1 ستمبر کو ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں کل 28 پارٹیاں حصہ لیں گی، جو بنگلورو میں ہونے والی پچھلی میٹنگ سے دو زیادہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے فراہم کردہ پروگرام کے مطابق جمعرات کی شام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوگی۔ اتحاد کا ‘لوگو’ اجلاس کے دوسرے دن جمعہ کی صبح جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد باضابطہ بات چیت ہوگی۔ ’انڈیا‘ کی اتحادی جماعتوں کے لیڈران شام کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…