قومی

Akhilesh Yadav reacts to ED raid on I-PAC: آئی-پیک دفتر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، اکھلیش یادو بولے، بی جے پی کی ہار کا پہلا ثبوت

لکھنؤ: کولکتہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے آئی-پیک (انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی) کے دفتر اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے گھر پر کی گئی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کارروائی پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی حکومت کو نشانہ بنایا، جبکہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آئی-پیک کے دفتر پر چھاپہ ماری شکست کا ثبوت

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے لیے کام کرنے والی کمپنی آئی-پیک کے دفتر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کو بی جے پی کی آئندہ شکست کا ثبوت قرار دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں بری طرح ہار رہی ہے اور یہ اس کا پہلا ثبوت ہے۔

اندرونی ڈیٹا اور مالی دستاویزات ’لوٹنے کا الزام

اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے چھاپہ ماری کے نام پر ان کی پارٹی کی آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی، امیدواروں کی فہرست، اندرونی ڈیٹا اور مالی دستاویزات ’لوٹ‘ لی ہیں۔

زبردستی بنگال پر ’قبضہ‘ کرنا چاہتی ہے بی جے پی

ممتا بنرجی نے کہا کہ سالٹ لیک میں واقع انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) کے دفتر اور پرتیک جین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی تلاشی اور چھاپہ ماری کو ایک ’جرم‘ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ بی جے پی زبردستی بنگال پر ’قبضہ‘ کرنا اور اسے ’کچلنا‘ چاہتی ہے۔

ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کی چوری

انہوں نے الزام لگایا، ’’چھاپہ ماری کے نام پر ہماری پارٹی کی انتخابی حکمت عملی چرا لی گئی ہے، جو ایک جرم ہے۔ انہوں نے ہمارا ڈیٹا، امیدواروں کی فہرست، بوتھ ایجنٹوں کی فہرست، ہارڈ ڈسک، ایس آئی آر سے متعلق ڈیٹا، پارٹی سے جڑی مالی دستاویزات، سیاسی کاغذات، بینک کھاتوں کی معلومات اور اندرونی ڈیٹا بھی ضبط کر لیا ہے۔ انہوں نے میری پارٹی سے متعلق تمام معلومات لوٹ لی ہیں۔‘‘

چھاپہ ماری کے دوران آئی-پیک کے دفتر پہنچیں ممتا

ای ڈی کی چھاپہ ماری کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود سالٹ لیک سیکٹر میں واقع آئی-پیک کے دفتر پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی-پیک کو کسی کارپوریٹ ادارے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ یہ ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جان بوجھ کر چھاپے مارے گئے تاکہ پارٹی کی انتخابی حکمت عملی بی جے پی تک پہنچائی جا سکے، اور یہی اس پوری کارروائی کا اصل مقصد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

9 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

40 minutes ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

52 minutes ago