قومی

Akhilesh Yadav Rally:آٹا کے ساتھ ساتھ ڈاٹا بھی مفت میں دیں گے، اکھلیش یادو نے عوام سے کیا وعدہ

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر آٹا کے ساتھ ساتھ ڈاٹا (انٹرنیٹ ڈیٹا) بھی مفت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو عوام کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بی ایس اے گراؤنڈ میں جلسہ عام کے دوران ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ بہت سے انتخابی وعدے کرتے ہوئے انہوں نے اتحاد کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے۔ وہ ایس پی امیدوار بھیشما شنکر عرف کشال تیواری کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کو راشن دے رہی ہے لیکن اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو آٹے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا بھی مفت دیا جائے گا۔ مفت ڈیٹا دینے سے لوگوں کو معلومات ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سچ سب کے سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھاکہ  کیا اچھے دن آ گئے؟ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحادکی حکومت آئی تو خوشیوں کے دن آئیں گے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابات کے چار مراحل ہو چکے ہیں۔ عوام نے انڈیااتحاد کو ووٹ دیا ہے اور عوام مستقبل میں بھی اتحاد کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ اس سے ہر طبقہ پریشان ہے اور اب اگر بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے تو سوچئے کیا ہوگا؟ انہوں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

بار بار پیپر لیک ہونے سے نوجوانوں کے حوصلے ٹوٹ گئے

اکھلیش یادو نے جلسہ عام میں پوچھا کہ کیا پی ڈی اے  پریوار کو دھوکہ دیا گیا ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں تقرر ہونے والے وائس چانسلرز میں ہمارے پی ڈی اے کے ایک فرد کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ یہ لوگ ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔ پوروانچل کے زیادہ تر نوجوان فوج، پیرا ملٹری فورس اور دیگر خدمات انجام دیتے ہیں اور بار بار پیپر لیک ہونے اور اگنی ویر یوجنا کی وجہ سے ان نوجوانوں کے حوصلے ٹوٹ چکے ہیں۔ ان کے ہر امتحان کے پیپر لیک ہوئے، پرچے لیک نہیں ہوئے بلکہ جان بوجھ کر کیے گئے تاکہ انہیں نوکری نہ دینا پڑے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JPC Meeting: جے پی سی میٹنگ میں داؤدی بوہرہ برادری نے خود کو وقف بورڈ کے دائرے سے باہر رکھنے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات

سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…

2 hours ago

Sharda Sinha Death: لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، سی ایم نتیش ہوئے جذباتی

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…

2 hours ago

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

4 hours ago