قومی

Jan Vishwas Rally in Patna: جن وشواس ریلی میں اکھلیش نے کہا- ‘یوپی 80 ہراؤ’ کا نعرہ دے رہا ہے، بی جے پی لیڈر روی شنکر نے دیا جواب- ایس پی کو 2 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی

Jan Vishwas Rally in Patna: ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بہار میں عظیم اتحاد کی ریلی میں آر جے ڈی لیڈران کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ اس دوران اکھلیش نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مثبت کارکردگی کرنے کے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یوپی ’80 ہراؤ’ کا نعرہ دے رہا ہے۔ اگر یوپی اور بہار مل کر 120 سیٹیں جیتیں تو بی جے پی کا کیا ہوگا؟

لالو یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی کی موجودگی میں اکھلیش یادو نے مزید کہا – “بہار بھی 2024 میں ’80 ہراؤ’ کا نعرہ دے رہا ہے۔ دوستو… اس بار لوک سبھا انتخابات میں ’سنویدھان منتھن‘ ہونے جا رہا ہے۔ ایک طرف ہم آئین کے محافظ ہیں اور دوسری طرف آئین مخالف ہیں، جو آئین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

کیا دن میں خواب دیکھنے میں کوئی پابندی ہے: بی جے پی ایم پی

اکھلیش یادو کے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے جوابی وار کیا۔ پٹنہ میں ایس پی صدر اکھلیش یادو کا نام لیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ایم پی روی شنکر پرساد نے کہا، “کیا دن میں خواب دیکھنے میں کوئی پابندی ہے؟ یوپی میں اکھلیش کو 80 میں سے 2 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، اسی پر تنازعہ ہے… یہاں (بہار) انڈیا اتحاد اور وہاں (اتر پردیش) پی ڈی اے کا صفایا ہو جائے گا… عوام صرف انتخابات کا انتظار کر رہی ہے۔

 

تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر سخت حملہ

وہیں تیجسوی یادو نے بھی نتیش کمار پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”چچا نے پلٹ گئے۔ وہ جہاں بھی ہو خوش رہے۔ حکومت میں رہتے ہوئے، ہم نے شکشا متروں اور آنگن واڑی کارکنوں کے تنخواہ کو دوگنا کرنے کا کام کیا۔ جسے سی ایم نتیش کمار نے پوری طاقت سے روکنے کی کوشش کی تھی، انہوں نے تنخواہ میں اضافے کی فائل روک دی تھی۔ محکمہ صحت میں بھرتیوں کی ایک لاکھ فائلیں دبا کر رکھی گئیں، لیکن آپ چاہے جتنا بھی روک لیں، تیجسوی یادو ہر وقت اور ہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

14 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

29 minutes ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

1 hour ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

3 hours ago