قومی

Ajit Pawar Sharad Pawar Meeting: مہاراشٹر میں سیاست دلچسپ ہو گئی! اب سپریہ سولے نے شرد پوار اور اجیت پوار کی ملاقات پردیا بڑا بیان

شرد پوار اور اجیت پوار کی ملاقات پر سپریا سولے نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ ان کے والد اور بھائی کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ملاقات سے مہاراشٹر میں سیاسی جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ اس پر سیاسی ردعمل بھی مسلسل دیکھا جا رہا ہے۔ شرد پوار اور اجیت پوار نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ اس میٹنگ پر شرد پوار کا بیان بھی آیا ہے اور انہوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مہاویکاس اگھاڑی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ساتھ ہی اجیت پوار نے بھی اس پر تفصیل سے بات کی ہے۔

اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ پچھلے ہفتے پونے میں ان کے چچا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے دوران کچھ زیادہ نہیں ہوا۔ کولہاپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوار صاحب (شرد پوار) پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں۔ اہل خانہ کی ملاقات کو میڈیا طرح طرح  سے پیش کرہا ہے جس سے انتشار پیدا ہو رہا ہے۔

ہفتہ کو پونے میں ایک تاجر کی رہائش گاہ پر شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان ‘خفیہ’ ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی۔ میٹنگ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر جینت پاٹل بھی موجود تھے۔ کار میں چھپ کر کیمپس چھوڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پر اجیت پوار نے کہا کہ وہ کار میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں چھپ کر نہیں گیا تھا۔ میں آزاد گھومنے والا شخص ہوں۔ میرے لیے چھپنے کی کوئی وجہ نہیں تھی،میں اس کار میں نہیں تھا۔

شرد پوار 12 اگست کو دوپہر 1 بجے کے قریب کورےگاؤں پارک علاقے میں تاجر اتل چوردیا کی رہائش گاہ پہنچے اور تقریباً 5 بجے انہیں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو مبینہ طور پر تقریباً 7.45 بجے کار میں کیمپس سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اجیت پوار، جو اس سال جولائی میں شیو سینا-بی جے پی حکومت میں شامل ہوئے تھے، نے کہا کہ انہوں نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے سینئر پوار سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوار خاندان کے تاجر اتل چوردیا کے ساتھ دو نسلوں سے تعلقات تھے۔ اجیت پوار نے کہا  کہ “چوردیا نے پوار صاحب کو لنچ پر مدعو کیا تھا۔ انہیں وسنت دادا شوگر انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کے بعد وہاں جانا تھا اور چونکہ ان کے ساتھ جینت پاٹل بھی تھے، اس لیے وہ بھی ساتھ گئے۔ میں چاندنی چوک پل کا افتتاح مکمل کرنے کے بعد وہاں پہنچا۔” نائب وزیر اعلیٰ کولہاپور میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

1 hour ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago