قومی

MSCB Bank Scam Case: ممبئی پولیس سے ملی اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو کلین چٹ، جانئے کیا تھا پورا معاملہ

MSCB Bank Scam Case: مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پواراوران کی اہلیہ سنیتا پوارکو 25 ہزارکروڑروپئے کے ایم ایس سی بی بینک گھوٹالہ معاملے میں پولیس نے کلین چٹ دے دی ہے۔ اس سے متعلق ممبئی پولیس کی ای اوڈبلیونے اپنی کلوزررپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں جانچ کے دوران انہیں کرمنل ایکٹ جیسا کچھ نہیں نظرآیا ہے۔ اس لئے ہم اس معاملے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پواراوران کی اہلیہ سنیترا پواراوردیگرلوگوں کوکلین چٹ دے رہے ہیں۔

ای او ڈبلیو کی کلوزررپورٹ میں کیا کہا گیا؟

اقتصادی جرائم ونگ (ای اوڈبلیو) نے اپنی کلوزررپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سنیترا پوارنے سال 2008 میں جے ایگروٹیک کے ڈائریکٹرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسال کے بعد جئے ایگروٹیک نے جڑندیشورشوگرمل کو 20.25 کروڑروپئے دیئے۔ اس کے بعد گروکموڈٹی نے نیلامی میں جارندیشوراوپری شوگرمل کو 65.75 کروڑ روپئے میں خرید لیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد گروکموڈٹی نے اسے جڑندیشورکولیزپردے دیا، جس کے ڈائریکٹرراجیندرگھاڑگے اوراجیت پوار کے رشتہ دارتھے۔ جرندیشورنے گروکموڈٹی کو 65.53 کروڑ روپئے کا کرایہ دیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شوگرمل کوقرض دینے اورفروخت کرنے کے عمل میں بینک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ایم ایس سی بی کو ہوا نقصان؟

اس معاملے سے متعلق کلوزر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جراندیشورکو آپ شوگرمل کی سال 2010 میں نیلامی کے لئے 13 ٹینڈرملے تھے۔ اسے اندھیری کی گروکموڈٹیزسروسیز کو 65.8 کروڑ روپئے میں بیچ دیا گیا تھا، جس کے مالک اومکاربلڈرتھے۔ گروکموڈٹیزنے اس کے بعد شوگرمل کو لمبے وقت کے لئے نئی کمپنی جراندیشورشوگرمل پرائیویٹ لمیٹیڈ کو بیچ دیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جراندیشورشوگرملس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹراجیت پوار کے رشتہ دارراجیندر گھاڑگے تھے۔ کمپنی کے بننے کے دو ہفتے بعد ہی 19 نومبر2010 کو جے ایگروٹیک سے اسے 20.3 کروڑروپئے ملے۔ رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنیترا پوارجے ایگروٹیک کی ڈائریکٹرتھیں، لیکن 2008 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لین دین میں کوئی غلط سرگرمیاں نہیں ہوئی ہیں اورایم ایس سی بی کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ladakh Tank Accident: ٹینک سے دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران لداخ میں ایل اے سی کے قریب ہوا بڑا حادثہ، 5 فوجی ہلاک

لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں فوج کے جوان دریا کو ٹینک کراس کرنے…

20 mins ago

Sonia Gandhi Attack On PM Modi: ایمرجنسی، NEET پیپر لیک، لوک سبھا کے نتائج… سونیا گاندھی نے پی ایم مودی پر جم کر کیا حملہ

سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اپنے عہدے کے…

37 mins ago

Making your way on American campuses with confidence: اعتماد کے ساتھ امریکی کیمپس میں اپنی جگہ بنانا

اس مضمون میں کسی امریکی یونیورسٹی کے ماحول سے خود کو مانوس کرنے، وہاں دوست…

2 hours ago

IND vs SA Final: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا T20 ورلڈ کپ کا فائنل، اس طرح دیکھیں لائیو

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹائٹل میچ آج یعنی 29 جون بروز ہفتہ کو…

3 hours ago