قومی

Air India to operate special Milan-Delhi flight: ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز اٹلی سے پھنسے ہوئے مسافروں کو لائے گی وطن واپس، دیوالی سے قبل 256 مسافروں کی واپسی ممکن

نئی دہلی— ائیر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملان (اٹلی) سے دہلی کے لیے ایک خصوصی پرواز آج روانہ کرے گی تاکہ ان مسافروں کو وطن واپس لایا جا سکے جو 17 اکتوبر کو فلائٹ AI138 کی منسوخی کے بعد وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

تکنیکی خرابی کے باعث پرواز ہوئی تھی منسوخ

ائیر انڈیا کی فلائٹ AI138 جو دہلی کے لیے روانہ ہونی تھی، گزشتہ جمعہ کو تکنیکی مسئلے کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔ ایئر لائن کے مطابق اس کی بوئنگ 787 ڈریم لائنر (VT-ANN) میں ملان میں لینڈنگ کے فوراً بعد خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے واپسی کی پرواز ممکن نہیں رہی۔ اس دوران 256 مسافر جو دیوالی کے لیے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ملان میں ہی رک گئے۔

خصوصی پرواز AI138D آج رات روانہ ہوگی

ائیر انڈیا نے اپنے سرکاری پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ خصوصی پرواز AI138D مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے ملان سے روانہ ہوگی اور 20 اکتوبر کی صبح دہلی پہنچے گی۔ ایئر لائن نے کہا کہ تمام متاثرہ مسافروں کو ہوٹل میں قیام اور کھانے سمیت مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی نے متاثرہ افراد کو مکمل ریفنڈ یا مفت ری شیڈولنگ کی سہولت بھی دی۔

ایئر انڈیا نے مسافروں سے کی معذرت

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بیان میں کہا: ’’ہم اپنے تمام مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان غیر متوقع حالات سے ہونے والی پریشانی پر ہمیں افسوس ہے۔‘‘ کمپنی نے مزید کہا کہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد دہلی پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں، اور مسافروں اور عملے کی سلامتی و بہبود ائر انڈیا کی اولین ترجیح ہے۔

پہلے بھی پیش آچکے ہیں ایسے واقعات

17 اکتوبر کی یہ منسوخی رواں سال اگست میں ہونے والے ایک واقعے کے بعد دوسری بار ہوئی ہے۔ 16 اگست کو بھی ملان-دہلی فلائٹ اسی نوعیت کے تکنیکی مسئلے کے باعث منسوخ کی گئی تھی جب طیارہ روانگی کی تیاری میں تھا اور عملہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمٹیشن کے تحت مزید کام کرنے کا مجاز نہیں رہا۔ اسی طرح 3 اگست کو بھی ائیر انڈیا کی دو پروازیں سنگاپور تا چنئی (AI349) اور بھوبنیشور تا دہلی (AI500) تکنیکی خرابیوں کے باعث منسوخ کردی گئی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 minutes ago

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

1 hour ago