قومی

اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹر سحر شیخ نے مانگی معافی، کہا- ملک اورترنگے سے پیار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی نومنتخب کارپوریٹرسحرشیخ نے اپنے بیان پرمعافی مانگی ہے۔ ممبرا پولیس کوتحریری معافی نامہ میں سحرشیخ نے کہا کہ وہ ملک اورہندوستانی ترنگے سے پیارکرتی ہیں اور”ممبرا کوہرا کردیں گے”، اس بیان کے پیچھے ان کا مقصد یہ تھا کہ پورے ممبرا میں اپنی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے سبھی کونسلراورایم ایل اے کوجتاکر لائیں گے۔

بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے ممبرا پولیس تھانے جاکرسحرشیخ کے خلاف ایف آئی آر رج کرنے کی تحریری شکایت دی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔ اس نوٹس کے بعد سحرشیخ نے پولیس اسٹیشن میں تحریری معافی نامہ جمع کرایا۔ کریٹ سومیا نے آج صبح 11 بجے ممبرا پولیس تھانے میں دوسری بارپہنچ کرپولیس سے پوچھا کہ اے آئی ایم آئی ایم کونسلر سحرشیخ نے تحریری معافی نامہ دیا ہے کیا؟ پولیس نے بتایا کہ سحرشیخ نے پولیس کو تحریری معافی نامہ دیا ہے۔ اس معافی نامہ سے کریٹ سومیا پوری طرح سے مطمئن ہوگئے ہیں۔

بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے دیا یہ بیان

اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹرسحرشیخ نے اب معافی مانگ لی ہے۔ ہم ممبرا کو ہرا بھرا بنا رہے ہیں۔ یہ ایک اشتعال انگیزتقریرہے، جو ہندووں کو اکساتا ہے۔ ہماری شکایت کے بعد پولیس نے انہیں دوباربلایا تھا۔ سحرشیخ نے تحریری معافی مانگی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہں تھا، اس لئے میں معافی مانگتی ہوں۔ میری رائے میں ہرا رنگ میری پارٹی کا جھنڈا ہے، لیکن میں زندگی بھر بھارت کے  ترنگے کے لئے کام کروں گی۔ چونکہ سحرشیخ نوجوان ہیں، اس لئے ہم نے ان کا معافی نامہ بھی قبول کرلیا ہے۔

تمہارے خواب سچ نہیں ہوں گے: نونیت رانا

بی جے پی لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بھی سحرشیخ پربڑا حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”پورا ہرا کرانے کے لئے پاکستان جانا پڑے گا، اس ملک میں بھگوا ہی چلے گا۔ ساتھ ہی سحرشیخ کوپاکستان جانے کا مشورہ دے دیا تھا۔ نونیت رانا نے مزید کہا تھا کہ گرین کریں گے، ہرا کریں گے، تمہارے یہ خواب سچ نہیں ہوسکتے ہیں، یہ یاد رکھنا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسے کارکنان اورمیرے جیسے محب وطن ہیں، میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات لے کرچلتی ہوں۔ میرے خون میں شیواجی کے نظریے  دوڑتے ہیں، جب تک خون ختم نہیں ہوگا تب تک اس ملک سے کوئی بھگوا ہٹا نہیں سکتا ہے۔

 سحرشیخ کے بیان سے ہوا تنازعہ

وہ 29 سال کی لڑکی ہے۔ اس نے معافی مانگ لی ہے۔ ہم نے اس کی معافی قبول کرلی ہے۔ باہر سے مدد پانے والے یہ شدت پسند مسلم اب اپنی نئی نسل کوبرباد کررہے ہیں۔ بی جے پی جہاں بھی اقتدارمیں رہی ہے، ہم نے کہیں بھی بھید بھاو نہیں کیا ہے۔ پیاری بہن شندے اور دیوا بھاوکی پیاری بہنیں بھی بھید بھاونہیں کرتیں۔ چاہے مسلم ہو یا ہندو، سبھی بہنیں پیاری ہیں۔ مودی حکومت کا کیا منصوبہ ہے؟ لیکن یہ شدت پسند انہیں مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور آنے والے کچھ سالوں میں ممبئی انہیں مسلمان بنانا چاہتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

5 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago