AIMIM Chief Asaduddin Owaisi News: آئندہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے عام لوگوں میں اپنی پکڑکومضبوط بنانے کے لئے مہم تیزکردی ہے۔ اویسی نے عام عوام خاص طورپرمسلم طبقے کو مخاطب کرنے والے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پراپنے آفیشیل ہینڈل پرمنگل (9 جنوری) کو شیئرکیا ہے۔ اس میں اسپتالوں سے لے کردوسری عمارتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی کی ذمہ داری ان کو سنبھال کر رکھنے کی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کی تقریباً ڈیڑھ منٹ سے کم کی اس ویڈیو میں اویسی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ آج جو سرکاری بھون اورعمارتیں کھڑی ہیں، ان کو مالک جانتا ہے۔ اویسی اسپتال اوراسرا اسپتال قوم کی امانت ہیں۔ اس کے مالک عام لوگ ہیں۔ یہ میرا کچھ نہیں ہے۔
اداروں اورعمارتوں کو زندہ رکھنے کی عوام کی ذمہ داری
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ سبھی تمام لوگ مرجائیں گے، لیکن اس سب کو زندہ رکھنے اورآباد رکھنے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم کو اداروں کو اوردارالسلام (امن وامان) کو صبح قیادت تک آباد رکھنا ہے۔
اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب میں زندگی اورموت کا ذکرتے ہوئے کہا کہ اگرمیں اس دنیا میں آیا ہوں تو ایک دن میں ضرورہی زمین میں جاؤں گا اورپھراللہ ہمیں اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب قیادت کا اعلان ہوگا تو ہم قبرسے اٹھیں گے۔ انہوں نے گناہوں اورنیکیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی راعی برابرنیکی کرے گا تو اللہ اس کا صلہ دے گا اور گناہ کرے گا تو اس کا جواب دینا ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…