قومی

10 Dead As Car Rams Truck On Ahmedabad-Vadodara Expressway: احمد آباد وڈودرا ایکسپریس وے پر کار ٹریلر سے ٹکرائی ، المناک حادثے میں 10 افراد ہلاک

احمد آباد وڈودرا ایکسپریس وے پر ناڈیاڈ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ٹریلر کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ کار وڈودرا سے احمد آباد جا رہی تھی۔ حادثہ ہوتے ہی 108 کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں، اس کے ساتھ ہی ایکسپریس ہائی وے کی پٹرولنگ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

حادثے کے بعد وڈودرا-احمد آباد ایکسپریس ہائی وے پر جام ہے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ لاشوں کو نکالنے کے لیے ارٹیگا کار کو کاٹنا پڑا۔ ایکسپریس وے پر کار کے پیچھے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرانے سے کار میں سوار آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے  جبکہ دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ارٹیگا کار وڈودرا سے احمد آباد کی طرف آرہی تھی۔ اسی دوران ناڈیاد میں تباہ شدہ ٹینکر کے پیچھے سے ٹکراگئی اور ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار احمد آباد پاسنگ کی ہے اور اس کا رجسٹریشن نمبر GJ27 EC 2578 ہے۔ پولیس نے کار نمبر اور آدھار کارڈ کی تفصیلات کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

36 minutes ago