احمدآباد کے رامول علاقے میں ہفتہ (18 جولائی) دوپہرایک پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ نے بڑا حادثہ کھڑا کردیا۔ رامول-گتاراڈ روڈ پرٹیلنٹ اسکول کے سامنے محمودپورہ واقع ایک کھلی پٹاخہ فیکٹری میں اچانک زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں خطرناک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کیمپس کواپنی چپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں اب تک 8 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 10 سے زیادہ مزدورشدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ اس کی آوازایک کلومیٹردورتک سنی گئی۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورمقامی لوگ خوف کی وجہ سے گھروں اور دکانوں سے باہرنکل آئے۔ چند ہی منٹوں میں فیکٹری سے تیزشعلے اوردھوئیں کا ایک گہرا بادل اٹھ گیا۔
فائربریگیڈ اورایمبولینس نے سنبھالا مورچہ
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پرپہنچیں اورآگ بجھانے کی مہم شروع کی۔ ساتھ ہی 108 ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو فوراً نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ فائربریگیڈ ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ پرقابوپانے کی کوشش شروع کی اورآس پاس کے علاقے کوبھی محفوظ کرایا۔ فائرمحکمہ کی ابتدائی جانکاری کے مطابق، آگ اوردھماکہ میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔ حالانکہ کئی لوگ شدید طورپرجھلسے ہوئے ہیں، اس لئے مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ راحت اوربچاو کا کام مسلسل جاری ہے اور فیکٹری کے اندر پھنسے لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجہ کی جانچ شروع
فی الحال دھماکہ کس وجہ سے ہوا، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس، فائربریگیڈ اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں موقع پرپہنچ کرجانچ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ ابتدائی طورپر مانا جا رہا ہے کہ پٹاخہ بنانے کے دوران لاپرواہی یا دھماکہ اشیا میں اچانک ہوئے ردعمل کی وجہ سے یہ حادثہ ہوسکتا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصلی وجہ سامنے آئے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…
وزیر اعظم مودی نے آسام، مغربی بنگال اور پڈوچیری کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر…