قومی

Ahmedabad plane crash: احمد آباد طیارہ حادثہ میں بلیک باکس کو پہنچا شدید نقصان، ڈاٹا نکالنا ہوا مشکل، جانچ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے امریکہ

احمد آباد میں ہوئے خوفناک طیارہ حادثے کی جانچ میں ایک نئی رکاوٹ سامنے آ گئی ہے۔ لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھرنے والے بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے بلیک باکس کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان میں ڈاٹا نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک بکس کو اب تجزیہ کے لیے امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی واشنگٹن تجربہ گاہ میں بھیجا جا سکتا ہے۔

ریکارڈر کو حادثے کے بعد آگ لگنے سے کافی نقصان پہنچا

انگریزی اخبار ’ای ٹی‘ کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈر کو حادثے کے بعد آگ لگنے سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں اب اس کا ڈاٹا نکالنا ممکن نہیں ہے، ایسے میں اسے امریکہ بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 حادثے کا شکار ہوگئی تھی

 12 جون کو احمد آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے 36 سکنڈ بعد ہی ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں 241 مسافر اور عملہ کے اراکین سمیت 274 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ طیارہ حادثے کے بعد قریب ہی میگھانی نگر کے ایک میڈیکل کالج ہاسٹل اور رہائشی عمارتوں سے بھی ٹکرا گیا تھا جس سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ حادثے سے پہلے پائلٹ کیپٹن سمت سبھروال نے ’میڈے کال‘ جاری کیا تھا جو حادثے کا آخری پیغام تھا۔

بلیک باکس حادثے کے دو دن بعد ملبے سے برآمد کیا گیا تھا

جانچ کے لیے اہم کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ (ایف ڈی آر) جسے مجموعی طور سے ’بلیک باکس‘ کہا جاتا ہے، کو حادثے کے دو دن بعد ملبے سے برآمد کیا گیا۔ حالانکہ حادثے کے بعد لگی آگ سے شدید نقصان کی وجہ سے اس کا ڈاٹا ہندوستان میں نکالنا اب ممکن نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک بکس سے اڑان کے آخری لمحوں، جیسے اونچائی، رفتار اور کاک پٹ میں ہوئی بات چیت کی جانکاری مل سکتی ہے، جو حادثے کی وجہ جاننے میں اہم ثابت ہوگی۔

جانچ میں امریکہ، برطانیہ اور بوئنگ کے ماہرین بھی شامل

فی الحال طیارہ حادثہ جانچ بیورو (اے اے آئی بی) اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے جس میں امریکہ، برطانیہ اور بوئنگ کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ این ٹی ایس بی کی مدد سے ڈاٹا نکالنے کے عمل میں ہندوستانی افسر بھی موجود رہیں گے تاکہ اصول و ضوابط پر عمل یقینی ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

2 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

26 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

27 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

53 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

1 hour ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

2 hours ago