قومی

افضال انصاری کا نیا قانونی داؤ، عدالت سے مانگی پانچ دنوں کی مہلت، جانئے پورا معاملہ

غازی پور کے ایم پی افضال انصاری نے الیکشن لڑنے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ افضال انصاری کے وکیلوں نے  سزا بڑھائے جانے سے متعلق داخل عرضی پر اعتراض ظاہر کرنے کے لئے عدالت سے پانچ دنوں کی مہلت مانگی ہے۔ اگر افضال انصاری کو یہ مہلت مل جاتی ہے تو پھر اس دورا ن غازی پورسیٹ پر ووٹنگ ہوجائے گی۔ آپ کو بتادیں کہ افضال انصاری کو گینگسٹر معاملے میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے چار سال کی سزا ملی تھی۔ اس کے خلاف ہی الہ آباد ہائی کورٹ میں سنوائی چل رہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ افضال انصاری غازی پور لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہیں، جہاں ایک جون کو ووٹنگ ہوگی۔ افضال انصاری کے ساتھ یوپی حکومت اور بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کرشننا نند رائے کی فیملی کی عرضیوں پربھی سماعت کی گئی۔ انہی پراعتراض کے لئے افضال انصاری کے وکیلوں نے وقت کا مطالبہ کیا ہے۔

افضال انصاری نے چلا قانونی داؤ

افضال انصاری نے غازی پور سیٹ پرالیکشن لڑنے کے لئے یہ قانونی داؤ کھیلا ہے۔ دراصل، افضال انصاری کے وکیل چاہتے ہیں کہ فیصلہ غازی پورسیٹ پر ووٹنگ کے بعد آئے۔ اگر فیصلہ پہلے آیا تو ان کے الیکشن لڑنے پرخطرہ ہوسکتا ہے۔ اسی لئے افضال انصاری کے وکیل معاملے کو الیکشن تک ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ افضال انصاری کے وکیلوں نے اعتراض ظاہر کرنے کے لئے پانچ دنوں کی مہلت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غازی پور میں ووٹنگ کے علاوہ وکیلوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یکم جون سے ہائی کورٹ میں گرمیوں کی چھٹی ہو رہی ہے، ایسے میں اگر ابھی وقت مل گیا تو ہوسکتا ہے کہ فیصلہ جولائی میں آئے۔

افضال انصاری نے کی ہے سزا منسوخ کرنے کی اپیل

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بینچ میں معاملے کی سماعت چل رہی ہے۔ افضال انصاری نے گینگسٹرمعاملے میں ملی 4 سال کی سزا کو منسوخ کئے جانے کی گہارلگائی ہے، جبکہ یوپی کی یوگی حکومت اور کرشنا نند رائے کی فیملی نے افضال انصاری کی سزا کو بڑھا کر10 سال کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

24 mins ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

2 hours ago