قومی

Afzal Ansari to remain Ghazipur MP: مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو ملی بڑی راحت، ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا،پارلیمنٹ کی رکنیت محفوظ

مرحوم رکن اسمبلی مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور کے رکن  پارلیمنٹ افضال انصاری کو بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ سزا کی منسوخی کے ساتھ ہی  افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرہ پوری طرح سے ٹل گیا ہے۔ہائی کورٹ کے آج کے فیصلے سے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت پراب کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ سنایاہے۔ اس معاملے میں سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 4 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔افضال انصاری کو گینگسٹر کیس میں گزشتہ سال 29 اپریل 2023 کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ افضال انصاری کو جیل جانا پڑا کیونکہ انہیں 4 سال کی سزا ہوئی اور ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگانے کے باعث افضال کی رکنیت بحال کردی گئی۔

ایس پی کے سینئر لیڈر آئی پی سنگھ نے افضال انصاری کو عدالت سے راحت ملنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، “ستیہ میو جیوتے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو بڑی راحت دی ہے۔ افضال انصاری کو گینگسٹر کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے غازی پور ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کردیاہے۔ غازی پور ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے افضال انصاری کو 4 سال کی سزا سنائی تھی۔افضال انصاری نے غازی پور عدالت کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے افضال انصاری کو ضمانت دی تھی، لیکن سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے افضال انصاری کی سزا پر روک لگا دی تھی اور الہ آباد ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ 30 جون تک ان کی اپیل پر فیصلہ سنائیں۔

افضال انصاری نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی

افضال انصاری نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے اپنی چار سال کی سزا کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ میں افضال انصاری کی طرف سے سینئر وکیل گوپال چترویدی اور ایڈوکیٹ اوپیندر اپادھیائے نے دلائل پیش کیے تھے۔ افضال انصاری کے وکیل اوپیندر اپادھیائے نے ہائی کورٹ میں کہا تھا کہ غازی پور کے ایم پی کے خلاف بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل کیس کی بنیاد پر گینگسٹر کارروائی کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

5 hours ago