قومی

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

انتخابی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج اور گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ منعقد ہونے والے ’دہلی چلو‘ مارچ اور ریلی میں شرکت کے لیے مختلف ریاستوں سے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر اور حامی ہفتے کے روز ہی قومی دارالحکومت پہنچنے لگے ہیں۔ رام لیلا میدان میں مرکزی اسٹیج کے اوپر ترنگے کے رنگوں والا ایک بڑا شامیانہ لگایا گیا ہے۔ ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے وسیع انتظامات کے درمیان اپوزیشن منٹو روڈ سے رام لیلا میدان تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے بعد وہاں ریلی منعقد ہوگی۔

ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ طلبہ تنظیموں اور شہری سماج کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی ریلی کو حمایت

’انڈیا‘ اتحاد نے طلبہ، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں اور شہری سماج کے ارکان سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) اور کچھ طلبہ تنظیموں نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا مارچ کا بھی امکان

اپوزیشن اتحاد کا مارچ دوپہر 12 بجے منٹو روڈ اور کناٹ پلیس چوراہے سے شروع ہو کر رام لیلا میدان پہنچے گا۔ اس کے بعد اتحاد کے لیڈر رام لیلا میدان میں منعقدہ ریلی سے خطاب کریں گے۔امکان ہے کہ اپوزیشن لیڈر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ سے بسوں میں سوار ہو کر مارچ کے آغاز کے مقام تک پہنچیں گے۔

رام لیلا میدان میں تیاریاں تیز، 10 لاکھ افراد کی آمد کی امید

رام لیلا میدان میں گزشتہ کئی دنوں سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سینئر اپوزیشن لیڈرؤں کے لیے مرکزی اسٹیج بنایا گیا ہے، جس کے اوپر ترنگے کے رنگوں والا بڑا شامیانہ نصب کیا گیا ہے۔ ’انڈیا‘ اتحاد کی ریاستی اکائیوں کے نمائندوں کے لیے ایک الگ اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔میدان میں سفید شامیانوں کی قطاریں لگائی گئی ہیں۔ لوگوں کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے لوہے کے بیریکیڈز نصب کیے گئے ہیں اور عارضی اسٹیج بھی بنائے گئے ہیں۔ کرسیاں اور دیگر سامان لے کر ٹرک مسلسل پروگرام کے مقام پر پہنچ رہے ہیں۔’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈرؤں نے ریلی میں 10 لاکھ تک لوگوں کی شرکت کی امید ظاہر کی ہے۔بھیڑ زیادہ ہونے کی صورت میں میدان کے باہر بھی جگہ رکھی جائے گی۔

سکیورٹی کے لیے 4,000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

اپوزیشن اتحاد کے مارچ کے راستے اور رام لیلا میدان میں سکیورٹی و بھیڑ کے انتظام کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کی کمپنیوں کے ساتھ 4,000 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔رام لیلا میدان کو 14 زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) سطح کے افسران کریں گے۔ نگرانی کے لیے 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون اور پولیس اہلکاروں کے جسم پر نصب کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ میدان کے اندر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک سے متعلق پابندیاں

ریلی کے پیش نظر اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک سے متعلق پابندیاں نافذ رہیں گی۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ رام لیلا میدان میں ریلی منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم منٹو روڈ اور کناٹ پلیس چوراہے سے مجوزہ جلوس نکالنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف علامتی ’عوامی مواخذے‘ کے اگلے روز ریلی

یہ ریلی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ اتحاد کی جانب سے ہفتے کے روز منعقد کیے گئے علامتی ’عوامی مواخذے‘ کے ٹھیک اگلے دن ہو رہی ہے۔ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس کارروائی کی صدارت لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار نے کی۔ کھڑگے نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپوزیشن کے الزامات پر مشتمل تجویز پیش کی، جبکہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اختتامی خطاب کیا۔ اس کے بعد تجویز منظور کر لی گئی۔ اس کارروائی میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرؤں، شہری سماج کے نمائندوں اور ان افراد نے شرکت کی جنہوں نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس پروگرام کی کارروائی پارلیمانی بحث کے طرز پر منعقد کی گئی۔

’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کی مسلسل احتجاجی مہم

’انڈیا‘ اتحاد گزشتہ کچھ عرصے سے مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے ذریعے بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام حذف کیے جانے میں کردار ادا کیا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی رابطہ کر چکی ہیں اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

2 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

2 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

3 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 hours ago