مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ حالاں کہ اس ملاقات کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات نائب صدر کے انتخاب یا منی پور کے حوالے سے بات چیت پر مبنی ہو سکتی ہے۔ راشٹرپتی بھون کے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’مرکزی وزیر برائے داخلہ اور تعاون، شری امت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔‘‘
واضح رہے کہ آج دن کے اوائل میں ہی وزیر اعظم مودی نے بھی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے حوالے سے بھی کوئی آفیشیل وضاحت نہیں کی گئی ہے، تاہم مانا یہی جا رہا ہے کہ یہ ملاقات اگلے نائب صدر کے حوالے سے ہو سکتی ہے۔ وہیں یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ یہ محض رسمی ملاقات تھی۔
صدر جمہوریہ نے آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم) دھنباد کے کانووکیشن میں کی شرکت
اس سے قبل یکم اگست کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (انڈین اسکول آف مائنز)، دھنباد کے جلسہ تقسیم اسناد (کانووکیشن) میں شرکت کی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا ’’آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف بہترین انجینئرز اور محققین تیار کرتا ہے بلکہ ہمدرد، حساس اور مقصد شناس پیشہ ور افراد بھی تیار کرنے کا ذمہ دار ہے۔‘‘ صدر مرمو نے ادارے کی تقریباً 100 سالہ تابناک تاریخ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ابتدائی طور پر کان کنی اور ارضیات کے ماہرین تیار کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس نے اپنی تعلیمی وسعت کو بڑھایا ہے اور آج یہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا ممتاز مرکز بن چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت مچھار کو فوری طبی امداد…
الہ آباد ہائی کورٹ نے شواٹس کے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بقایا تنخواہوں…
نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…
نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…
اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایسی سرگرمیوں کو…
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…