Rahul Gandhi Disqualified: سال 2019 میں ’مودی سرنیم‘ تبصرہ سے متعلق گجرات کی سورت کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا اور 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ حالانکہ عدالت نے راہل گاندھی کو ضمانت دیتے ہوئے انہیں اپیل کے لئے 30 دنوں کا وقت دیا ہے، لیکن اس کے بعد ان کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے سال 2019 میں وائناڈ سے الیکشن جیتا تھا۔ فی الحال، یہ طے نہیں ہے کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے وائناڈ میں ضمنی الیکشن ہوگا یا نہیں۔
سونیا گاندھی کو بھی گنوانی پڑی تھی رکنیت
لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گاندھی فیملی کے کسی رکن کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کی ماں اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو بھی لوک سبھا کی رکنیت گنوانی پڑی تھی۔ سال 2006 میں سونیا گاندھی رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ تھیں اور یوپی اے حکومت کے وقت تشکیل قومی مشاورتی کمیٹی کی چیئرپرسن بھی تھیں۔ اس کو فائدے کا عہدہ قرار دیا گیا تھا۔
اس کے بعد سونیا گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور دوبارہ رائے بریلی سے الیکشن جیت کر آئی تھیں۔ وہیں راہل گاندھی کی دادی اور ملک کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو بھی 48 سال پہلے لوک سبھا کی رکنیت گنوانی پڑی تھی۔ یہ معاملہ 12 جون، 1975 کا ہے جب الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس جگموہن سنہا نے تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔
اندرا گاندھی کے خلاف ہائی کورٹ نے سنایا تھا فیصلہ
ہائی کورٹ نے تب فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا، ”رائے بریلی کے الیکشن میں اندرا گاندھی بدعنوانی کا قصوروار پائی گئی ہیں، جس کے بعد ان کا الیکشن منسوخ کیا جاتا ہے۔“ اس فیصلے کے بعد اندرا گاندھی کو آئندہ 6 سال تک الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ رائے بریلی سے ان کی جیت کو راج نارائن نے ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا اور یہ معاملہ اندرا گاندھی بنام راج نارائن کیس کے طور پر جانا جاتا ہے۔
وہیں 48 سال کے بعد اب راہل گاندھی کو بھی اپنی رکنیت گنوانی پڑ گئی ہے۔ اس سے پہلے 2019 میں راہل گاندھی نے ’چوکی دار چور ہے‘ بیان سے متعلق سپریم کورٹ سے بلا شرط معافی مانگی تھی۔ ہتک عزت معاملے میں پہلے دائر کئے گئے دو حلف ناموں میں راہل گاندھی نے صرف افسوس کا اظہار کیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں پھٹکار لگائی تھی۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…