قومی

Udaipur Violence: ادے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد تمام اسکول بند، انٹرنیٹ پر بھی پابندی، ہجوم نے کی فائرنگ

Udaipur Violence: جمعے (16 اگست) کو راجستھان کے ادے پور کے ایک سرکاری اسکول میں 10ویں جماعت کے ایک طالب علم کے ذریعہ اسکول کے ساتھی کو چاقو مارنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ گئی۔ واقعہ کے بعد ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پتھراؤ کیا۔ صورتحال کے پیش نظر ادے پور اور آس پاس کے علاقوں میں آج رات 10 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بھٹیاں چوہٹہ میں واقع سرکاری اسکول میں چاقو سے حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کو ضلع اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

ہجوم نے کیا پتھراؤ، گاڑیوں کو لگا دی آگ

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف شہر کے مدھوبن علاقے میں کچھ ہندو تنظیموں کے ارکان جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے پتھراؤ کیا اور تین چار کاروں کو آگ لگا دی۔

بازار بند کر دیا

جمعہ کی شام کو کشیدگی بڑھنے سے باپو بازار، ہاتھی پول، گھنٹاگھر، چیتک سرکل اور آس پاس کے علاقوں میں بازار بند کر دیے گئے۔ ہندو تنظیموں کے لوگوں نے بازاروں میں دکانیں بند کروا دیں۔ کچھ پرتشدد عناصر نے ایک شاپنگ مال پر پتھراؤ بھی کیا جس سے دکانوں کے شیشے کے دروازوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں- UP Teacher Recruitment Scam: یوپی میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی میرٹ لسٹ منسوخ، ہائی کورٹ نے پھر سے نتائج جاری کرنے کا دیا حکم

پولیس فورس تعینات

اسی وقت سرکاری اسپتال کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے اور پولیس نے بھیڑ کو منتشر کردیا۔ ادے پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ یوگیش گوئل نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پکڑا گیا ہے۔

ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے پولیس

ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں پولیس فورس تعینات ہے اور تمام پولیس افسران زمینی سطح پر ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر راجندر بھٹ، ضلع مجسٹریٹ اروند پوسوال، ایس پی یوگیش گوئل، راجیہ سبھا رکن چنی لال گراسیا، لوک سبھا رکن منالال راوت، ایم ایل اے تاراچند جین، پھول سنگھ مینا اور دیگر عوامی نمائندوں نے صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago