قومی

Shah Jabeen Qazi Receives Special Award: ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی اردو کی خدمت کے لئے بھارت ایکسپریس کی جانب سے خصوصی اعزاز سے سرفراز

نئی دہلی: القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی بانی و صدر ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کو اردو زبان کے فروغ کے لیے خصوصی تعاون پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے اشتراک سے منعقدہ ’بزم صحافت‘ میں سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر لیڈر عمران مسعود، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ترجمان آلوک وَتس اور بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضاخان کے ہاتھوں ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کو مومنٹو پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر اردو صحافت، ادب، سیاست اور سماجی شعبے سے وابستہ متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کا اظہار تشکر
اعزاز سے نوازے جانے پر ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان، ادب اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بزم صحافت اردو کانکلیو جیسے باوقار پروگرام میں ان کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہے کہ وہ اردو زبان اور نئی نسل کی تعلیمی و ادبی تربیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور کانکلیو کی پوری ٹیم کو کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔ آپ کو بتادیں کہ ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی اردو زبان کے فروغ کے لیے مختلف سطح پر کام کررہی ہیں۔ غریب بچوں کو تعلیم دلانا، اس کا بندوبست کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اپنا نصب العین سمجھتی ہیں۔ دہلی، مغربی یوپی اور ہریانہ کے میوات جیسے علاقوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہیں۔ ساتھ ہی اردو سے متعلق تمام پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

’بزم صحافت‘ کے تحت ’اردوصحافت کانکلیو‘
قابل ذکر ہے کہ ’بزم صحافت‘ کے تحت ’اردوصحافت کانکلیو‘میں اردو زبان و صحافت کی موجودہ صورت حال، اس کے تاریخی کردار، قومی تعمیر میں اردو صحافت کی خدمات اور سیاسی مکالمے میں اردو کے کردار سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کانکلیو کے افتتاحی اجلاس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی و پارلیمانی امور کرن رجیجو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین، سابق رکن راجیہ سبھا و سینئر صحافی شاہد صدیقی اور این سی ایم ای آئی کے کارگزار چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر مہمانان اعزازی رہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اینڈ گروپ مینیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے نے کلیدی خطبہ پیش کیا جبکہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال نے تعارفی کلمات ادا کیے۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور بھارت ایکسپریس اردو کے چیف سب ایڈیٹر ڈاکٹر نثار احمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد این سی پی یو ایل کی تاریخ اور کارگزاریوں پر بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے تیار کی گئی ڈاکیومنٹری پیش کی گئی، جس کے بعد پینل ڈسکشن ہوا۔ دوسرے سیشن میں ’قومی تعمیر میں اردو صحافت کا کردار‘ جبکہ تیسرے سیشن میں ’سیاسی مکالمے میں اردو کا کردار‘ کے موضوعات پر ماہرین اور صحافیوں نے اظہار خیال کیا۔ کانکلیو کے آخری سیشن میں اردو اکادمی، دہلی کے اشتراک سے آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں ملک کے معروف شعرائے کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

31 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

1 hour ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

2 hours ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

2 hours ago