قومی

Adani Power Plant: مرزاپور میں اڈانی پاور پلانٹ سے کھلے ترقی کے دروازے، آئندہ 25 سال تک سستی بجلی ملنے کا راستہ صاف

اتر پردیش کے ضلع مرزاپور میں اڈانی پاور لمیٹڈ 1600 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے ریگولیٹری کمیشن نے تھرمل پروجیکٹ کے پاور سپلائی ایگریمنٹ کی منظوری دی ہے، جس کے بعد آڈانی گروپ کے 1500 میگاواٹ کے پلانٹ سے اتر پردیش کو آئندہ 25 سال تک سستی بجلی ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔منظور شدہ شرح 5.38 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

روزگار اور مقامی ترقی

تعمیر کے دوران اس پروجیکٹ سے تقریباً 8,000 سے 9,000 افراد کو روزگار ملے گا اور پلانٹ کے آپریشن شروع ہونے کے بعد تقریباً 2,000 افراد کو مستقل روزگار فراہم ہوگا۔ اتر پردیش حکومت نے پہلے ہی اس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پلانٹ الٹرا سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو زیادہ توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ماحول پر کم اثر ڈالتی ہے۔

مقامی لوگوں کے لیے امید

مرزاپور میں اس پاور پلانٹ کی تعمیر سے علاقے میں خوشی اور امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔ برسوں سے نقل مکانی، بے روزگاری اور محدود وسائل کے مسئلے سے جوجھنے والے مقامی لوگ اب محسوس کر رہے ہیں کہ ترقی ان کے دروازے پر دستک دے چکی ہے۔ یہ منصوبہ صرف صنعتی ڈھانچہ نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ بھی ہے۔

سماجی ذمہ داری اور اڈانی فاؤنڈیشن

سماجی ذمہ داری کے جذبے کے تحت اڈانی فاؤنڈیشن نے مرزا پور میں ’’وژن کیئر پروگرام‘‘ جیسے اقدامات کے ذریعے مقامی باشندوں، دیہاتی، خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ پلانٹ کے بیج بونے سے ہی وژن کیئر پروگرام مقامی کمزور نظر والے افراد کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے۔ اس پروگرام سے 23,000 سے زائد اسکول جانے والے بچے، خواتین اور بزرگ مستفید ہوئے ہیں۔

بجلی، روزگار اور خودمختاری کا سنگم

کل ملا کر، مرزا پور میں تعمیر ہونے والا یہ پاور پلانٹ صرف بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں، بلکہ روزگار، سماجی ترقی اور خود انحصاری کی علامت بن کر ابھرا ہے۔ مقامی لوگوں کی نظر میں یہ واقعی امیدوں کا پاور پلانٹ ہے جو اندھیرے سے روشنی کی طرف لے جانے کا وعدہ کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

30 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago