قومی

Adani Group helicopter manufacturing: ایئرکرافٹ کے بعد اب ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ میں بھی داخل ہوا اڈانی گروپ، اطالوی کمپنی لیونارڈو سے معاہدہ

احمد آباد: ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ کے بعد اب اڈانی گروپ نے ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے منگل کو اٹلی کی معروف کمپنی لیونارڈو کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر بھارت میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کا مکمل ایکو سسٹم تیار کریں گی۔

دفاعی ضروریات اور خود کفالت پر زور

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’’اس تاریخی شراکت داری کے تحت ملک میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مربوط ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد بھارت کی بڑھتی ہوئی فوجی ضروریات کو پورا کرنا اور ملک کو ہیلی کاپٹر پیداوار میں خود کفیل بنانا ہے۔‘‘ بیان کے مطابق، یہ تعاون لیونارڈو کے جدید AW169M اور AW109 ٹریکر ایم ہیلی کاپٹروں پر مرکوز ہوگا، جس کے تحت مرحلہ وار مقامی سطح پر تیاری (انڈیجینائزیشن)، مضبوط مرمت، دیکھ بھال اور اوورہال (MRO) صلاحیتوں میں اضافہ اور جامع پائلٹ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو تقویت

لیونارڈو کی عالمی معیار کی ڈیزائن اور انجینئرنگ مہارت کو اڈانی ڈیفنس کی دفاعی اور ایرو اسپیس صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کر کے، یہ شراکت داری آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھائے گی اور قومی دفاعی تیاریوں کو مضبوط کرے گی۔ مستقبل میں اس تعاون کو شہری ہوا بازی اور بین الاقوامی سپلائی چین انضمام تک وسعت دی جا سکتی ہے۔

ہزاروں ہنر مند روزگار کے مواقع

یہ نیا ایکو سسٹم انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور مینٹیننس خدمات میں ہزاروں ہنر مند روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور بھارت کو ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے میں مدد دے گا۔ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے کہا: ’’لیونارڈو کے ساتھ یہ شراکت داری بھارت میں ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار ہیلی کاپٹر ایکو سسٹم کے قیام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ عالمی مہارت اور ہماری صنعتی رفتار کے امتزاج سے ہم پائیدار ترقی، ہنر مند روزگار اور آتم نربھر بھارت کے ہدف کو فروغ دیں گے۔‘‘

ایک دہائی میں ایک ہزار سے زائد ہیلی کاپٹروں کی ضرورت

اڈانی ڈیفنس کے سی ای او آشیـش راج ونشی نے کہا: ’’بھارتی مسلح افواج کی آئندہ ایک دہائی میں 1000 سے زائد ہیلی کاپٹروں کی متوقع مانگ کو دیکھتے ہوئے یہ شراکت داری ہماری خود کفیل مینوفیکچرنگ کے وژن کو حقیقت میں بدل دے گی۔ اس سے مقامی تیاری میں تیزی، سپلائی چین مضبوط اور بھارت ایک عالمی معیار کا پروڈکشن ہب بنے گا۔‘‘

لیونارڈو کے ایم ڈی کا ردعمل

لیونارڈو ہیلی کاپٹرز کے منیجنگ ڈائریکٹر جیان پیئرو کُٹیلو نے کہا: ’’ہم اڈانی کے ساتھ شراکت داری کر کے بھارت کے ہیلی کاپٹر صنعت کو مضبوط اور جدید بنانے میں تعاون پر بے حد خوش ہیں۔ ہم اپنی مہارت کے ذریعے بہترین تکنیکی حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ایمبریئر اور اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے درمیان ریجنل ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ایکو سسٹم کی تیاری کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے تھے، جس کا مقصد بھارت میں ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ، سپلائی چین، آفٹر مارکیٹ سروسز اور پائلٹ ٹریننگ میں تعاون ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

3 hours ago